ماں ماں ہوتی ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ماں ماں ہوتی ہے!!!
عائشہ عابد
اس عورت کی حالت نہایت نازک تھی اسے ہسپتال میں داخل کروایا گیا……اسے برین ٹیومر تھا……سارے رشتے عورت کے پاس ہی موجود تھے……اس کا بیٹا بھی وہیں موجود تھا…… کچھ ہی گھنٹوں بعد عورت نے دم توڑ دیا……
بیٹا سارا دن روتا رہا……حتی کہ بیمار ہو گیا……ماں کی تدفین کے بعد گھر واپس آیا……ماں کے کمرے میں گیا……ماں کے سرہانے اسے ایک خط ملا……جس میں دوائی کی گولیاں رکھی تھیں۔
خط میں لکھا تھا: ”یہ گولیاں کھا لو بیٹا……تمہیں ہمیشہ رونے کے بعد بخار چڑھ جاتا ہے اور زکام ہو جاتا ہے…… تمہاری ماں……“
(ماں کو پتا تھا اس نے نہیں بچنا اور بیٹے نے خوب رونا اور بیمار پڑ جانا ہے…… جاتے جاتے بھی بیٹے کی فکر تھی)حالات بھلے کیسے بھی ہوں، ماں ہمیشہ اپنے بچوں کا خیال کرتی ہیں ان کا بھلا چاہتی ہے……
آج کی نوجوان اولاد کو بوڑھی ماں کی باتیں ناگوار محسوس ہوتی ہیں۔ ماں کی محبت بھری زبان بھی ان کو تلخ معلوم ہوتی ہے۔ لیکن شاید وہ یہ بھول رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس ماں کے قدموں تلے جنت بچھا رکھی ہے۔
اسلام ماں کی خدمت اور عزت و احترام پر کتنا زور دیتا ہے۔ یہ بات ہم بہت جلد بھول جاتے ہیں۔
اپنی ماں سے محبت کریں ان کا خیال رکھیں۔ جن کی ماں نہیں رہی……وہ بھی ماں کا خیال کریں ……یعنی ان کے لیے دعا کریں۔