احناف ڈیجیٹل لائبریری

دعا مانگتے وقت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
دعا مانگتے وقت!
اللہ تعالیٰ جب کسی پر اپنا کرم فرماتے ہیں تو اس کو اپنی ذات سے دعا مانگنے کی توفیق نصیب فرماتے ہیں۔ دنیا میں کوئی شخص ایسا نہیں جو ضروریا ت سے بے نیاز ہو ان کا تعلق خواہ دنیا کی ضروریات سے ہو یا آخرت کی ضروریات سے ہو۔
انسان کو ہدایت، نعمت، عزت، رزق، شہرت، مال و دولت اور وسائل درکار ہوتے ہیں جن کی وجہ سے وہ دنیا کی خوشیاں حاصل کر سکے اور ایسے اسباب سے بچاؤ کی بھی ضرورت ہوتی ہے
Read more ...

دعا کی ضرورت

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
دعا کی ضرورت
اللہ تعالیٰ ہی سے اپنی تمام تر حاجات اور ساری ضروریات )خواہ ان کا تعلق دنیا سے ہو یا آخرت سے (مانگنا شریعت میں ”دعا“ کہلاتا ہے۔ اللہ رب العزت ہی حاجت روا اور مشکل کشا ہیں،اللہ کے علاوہ نہ تو کوئی حاجت روا ہے اور نہ ہی مشکل کشا،صرف وہی ذات ہمیں فائدہ پہنچا سکتی ہے اور نقصان سے بچا سکتی ہے، ہم سب اس کے مملوک اور وہ ذات ہم سب کی مالک ہے،ہم سب اس کے در کےفقیر اور محتاج ہیں وہ غنی اور وھاب ذات ہے، ہم مانگنے والے اور وہ دینے والا ہے۔ الغرض ہم بندے ہیں اور وہ آقا ہے۔
Read more ...

اعمالِ شبِ جمعہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اعمالِ شبِ جمعہ
اللہ تعالیٰ نے ہماری زندگی کی گاڑی میں شب و روز کے دو پہیے لگائے ہیں جو مسلسل ہمیں اپنی منزل اور انجام کی طرف لے جائے جا رہے ہیں اور پھر اس کا کرم تو دیکھیے کہ ان شب و روز میں بعض شب )راتیں (اور بعض روز)دن (ایسے بابرکت بنائے ہیں جن کو اگر صحیح طور پر بسر کر لیا جائے تو دنیا و آخرت کی کامیابیاں نصیب ہوتی ہیں۔ انہی میں سے ایک ”شبِ جمعہ “ بھی ہے۔ یعنی جمعۃ المبارک والے دن سے پہلے والی رات۔
Read more ...

کتاب سے استفادہ کا طریقہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کتاب سے استفادہ کا طریقہ
دینی علم میں اضافے کی نیت سے پڑھیں۔
اسلامی معلومات کو اپنی زندگی کے معمولات بنانے کے جذبہ سے پڑھیں۔
اسے سب سے زیادہ اپنی پھر درجہ بدرجہ دیگر لوگوں کی ضرورت سمجھیں۔
Read more ...

مقاصدِ وعظ و نصیحت

User Rating: 1 / 5

Star ActiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مقاصدِ وعظ و نصیحت
اَلْحَمْدُ للہِ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ مَنْ لَّا نَبِیَّ بَعْدَہٗ اَمَّابَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیّمِ: وَلَوْ اَنَّہُمْ فَعَلُوْا مَا یُوْعَظُوْنَ بِہٖ لَکَانَ خَیْرًا لَّھُمْ۔ وَقَالَ النَّبِیُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَلدِّیْنُ اَلنَّصِیْحَۃُ۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جنوری 2017ء سے ہر جمعرات کو باقاعدگی سے ”وعظ و نصیحت“ کے عنوان سے کچھ گزارشات اپنے متعلقین کی خدمت میں روانہ کی جا رہی ہیں یہ اس سلسلے کی دوسری کڑی ہے ۔
Read more ...

صدقہ ، صبر اور قناعت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
صدقہ ، صبر اور قناعت
اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان ہے کہ خیر و شر کی وہ باتیں جو محض عقل سے معلوم نہیں ہو سکتی تھیں اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ہمیں بتلا دیں تاکہ خیر و منفعت کی باتوں پر عمل کرسکیں اور شر ونقصان کی باتوں سے بچ سکیں ۔
Read more ...

سورج گرہن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سورج گرہن
اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے سورج اور چاند دو بڑی نشانیاں ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ ایک حساب کے تحت طلوع و غروب کے نظام میں جکڑے ہوئے ہیں اسی مقرر کردہ حساب کی ایک نوع یہ بھی ہے کہ ان کو مختلف اوقات میں گرہن لگتاہے۔
Read more ...

نوازشاتِ خداوندی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نوازشاتِ خداوندی
اللہ تعالیٰ کی نوازشات ہم پر ہر آن برس رہی ہیں وہ ایسا کریم ہے کہ نیکی کی نیت پر اجر، کرنے پر دس گنا سے لے کر سات سو گنا بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ بڑھا دیتے ہیں جبکہ برائی کی نیت پر نامہ اعمال میں برائی درج نہیں فرماتے بلکہ اگر کوئی برائی کی نیت کرنے کے بعد برائی نہ کرے تو اس پر بھی اسے نیکی عطا فرماتے ہیں اور اگر کوئی قسمت کا مارا اللہ کی نافرمانی کر بھی لے تو اللہ اپنے قانون عدل پر قانون کرم کو غالب فرماتے ہوئے اس کے نامہ اعمال میں صرف ایک ہی برائی لکھتے ہیں۔
Read more ...

عقدِ مؤاخات

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
عقدِ مؤاخات
اللہ تعالیٰ کے محب اور محبوب پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قلبی قوت دور دور سے لوگوں کو اسلام کی طرف کھینچ رہی تھی انہی میں مدینہ منورہ کے کچھ لوگ بیعت عقبہ کے موقع پر مسلمان ہوئے ، مکہ میں اہل اسلام پر مشرکین کے مظالم دیکھے تو ان کے دل بھر آئے چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کو اپنے ہاں مدینہ آنے کی دعوت دی ۔
Read more ...

موسم سرما …مرحبا مرحبا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
موسم سرما …مرحبا مرحبا
اللہ تعالیٰ نے چار موسم بنائے ہیں ۔ سرما ، گرما ،خزاں اور بہار ۔ دنیاوی طور پر بہار اسے کہتے ہیں جس میں موسم خوشگوار اور معتدل ہو اس میں پھول زیادہ کھلتے ہیں کائنات میں پھیلا ہوا قدرتی حسن اپنے جوبن پر ہوتا ہے۔موسم سرما کی شریعت میں کیا اہمیت ہے مزید یہ کہ اسے کس طرح گزارا جائے ؟ ملاحظہ فرمائیں۔
Read more ...