ہدایت کی کرنیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہدایت کی کرنیں
الحمد للہ !حضرت متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے اخلاص اور دن رات کی محنت سے دنیا بھر میں خلق خدا کی کثیر تعداد کو بہت فائدہ ہو رہا ہے ، مسلک اہل السنت والجماعت کی اشاعت اور ترویج کا میدان ہو یا اہل فتن سے دین اسلام کی حفاظت کا مسئلہ۔ عقائد و نظریات اور مسائل اہل السنت والجماعت کے حوالے سے جہاں لوگوں میں شعور بیدار ہو رہا ہے وہاں پر تزکیہ نفوس اور تصفیہ قلوب سے روحانی فوائد بھی خوب حاصل ہو رہے ہیں ،آپ کی فکری ، مسلکی ، علمی ، روحانی اوراخلاقی تربیت سے مستفید ہونے والے افراد کی کافی عرصے سے یہ خواہش تھی کہ ان کا پیغام دیگر لوگوں تک بھی پہنچ جائے۔ اس کے پیش نظر ادارے نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اگرآپ اپنی آراء یا اپنے علاقے میں مسلکی کام کے فوائد ہمیں بھیجنا چاہیں تو ہمارے ساتھ رابطہ کریں۔
واٹس ایپ : +923062251253
فون: 923326311808+
ای میل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
1: افتخار الحسن قاسمی، انڈیا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
حضرت !میرا تعلق مولانا شاہ ابرار الحق ہر دوئی نوراللہ مرقدہ کے خلیفہ حضرت مولانا مفتی محمد ارشد صاحب سے ہے میں ان سے بیعت ہوں۔۔۔ مفتی محمد حسن قاسمی کا شاگرد ہوں۔ حضرت ! میں ترستا ہوں آپ کے دیدار کے لیے۔ اللہ وہ کون سا دن لائے گا جب میں آپ سے آمنے سامنے ملاقات کروں گا۔ بہت دل تڑپتا ہے، روتا ہوں ،راتوں کو بھی روتا ہوں، اکابرین سے بھی کہتا ہوں اور میں نے آپ سے فون پر بھی کہا تھا کہ حضرت آپ انڈیا کب تشریف لائیں گے؟حضرت بڑی دل کی تڑپ ہے۔
حضرت !میں نے خواب دیکھا کہ آپ مجھے فرما رہے ہیں کہ” میں مولانا محمد قاسم نانوتوی کا شاگرد ہوں آپ اس جگہ ادارہ قائم کر لو۔ “
اسی بنیاد پر حضرت مفتی صاحب سے مشورہ کر کے ایک ادارہ قائم کیا ہے ”جامعہ عربیہ اسلامیہ الیاس گھمن “۔ حضرت نے مجھے فرمایا کہ اگرچہ آپ مجھ سے بیعت ہو لیکن چونکہ آپ کے دل میں مولانا )محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ (کی شدید محبت ہےمسلک دیو بند کے وہ ترجمان بھی ہیں۔ اللہ نے دیوبند کا وہ شیر پیدا کیا ہے آج ساری دنیا کے اندر ان کا نام ہے کوئی بات نہیں اگر ان کے نام سے قائم کیا ہے تو بہت اچھی بات ہے حضرت مفتی صاحب نے اس کی سنگ ِبنیاد رکھی اور دعا بھی حضرت آپ کے نام سے کرائی کہ اے اللہ !اس بچے کا مولانا صاحب سے رابطہ کرا دے۔
2: محترم محمد ایوب، انگلینڈ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
حضرت استاد جی آپ کے بیانات سن کر ماشاء اللہ بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ کافی سارے جو شک میں پڑے ہوئے تھے یہاں پر میں نے ان کوآپ کے بیانات کے بارے میں بتایا انہوں نے یو ٹیوب پر آپ کے بیانات سنے۔ الحمد للہ الحمد للہ بہت فائدہ ہوا ہے ، بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ اللہ تعالی آپ کی جان مال اولاد میں اور علم میں برکت عطا فرمائے۔ اللہ تعالی آپ کے علمی و روحانی فیض کو ساری دنیا میں عام فرمائے۔