خواتین اور شاپنگ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
خواتین اور شاپنگ
اقرأ عطاءالبصیر
اللہ معاف فرمائے !آج کل بازار سے خریداری کے نام پر جس طرح عورتیں کھلے بازاروں میں گھومتی نظر آتی ہیں اس کے بے شمار نقصانات کھلی آنکھو ں نظر آ رہے ہیں اور کئی نا گفتنی واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں جبکہ شدید ضرورت میں عورت گھر سے باہر جا سکتی ہے۔
یہ بے دینی ہے:
بڑے بڑے صوفی لوگ بھی بیو یو ں کو بازار ساتھ لے جاتے ہیں وہ بھاؤ تاؤکرتی ہیں حالانکہ عو رت کاخریداری کے لیے بازار جا نا کسی صورت میں جائز نہیں کہتے ہیں کہ اگر بیویاں بازار نہیں جائیں گی توان کی ضرورت کیسے پوری ہوگی بتائے وہ کون سی ضرورت ہے جو کل تک گھر بیٹھے پوری ہو جاتی ہے آج نہیں ہوسکتی اس کا کو ئی جواب نہیں معلو م ہو ا کہ صرف بے دینی اور بے حیائی ہے۔
مردوں کا عذر :
مرد کہتا ہے کہ میر ی دکان کا نقصان نہ ہو ملا زمت کا نقصان نہ ہو ایک روپے کا بھی نقصان نہ ہو نے پا ئے بیوی کی عزت جا تی ہے تو جا ئے یہ سب کچھ ما ل کی محبت میں ہو رہا ہے مال کی محبت نے مسلما نوں کو تبا ہ کر دیا۔
مینا بازار سے خریداری :
بعض لوگ کہتے ہیں کہ مینا بازار میں بھیجنے والی عو ر تیں ہو تی ہیں تو کیااس طرح عورتو ں کا عو رتوں سے خریداری کرناصحیح ہے یہ اگرچہ جائز تو ہے مگر اس کے علاوہ یہ مسائل بھی ہیں۔
۱: بے دین ماحو ل کا اثر ۲۔عورت کابلا ضرورت گھر سے نکلنا ناجائز ۳۔ وہاں عو رتو ں کاآپس میں ایک دوسرے کے کپڑوں اور زیو ر اور فیشن کو دیکھنا،اس سے حب مال بڑھتی ہے ۴۔ دکا نو ں پر مختلف چیزو ں کو دیکھنے سے مال کی ہوس بڑھتی ہے۔
خریداری کیسے ہو ؟
عو رت خریداری کے لیے گھر سے باہر نکلتی ہے کیو ں ہے شوہر جو خرید کر لائے بیوی اسے قبو ل کرےالبتہ بیوی کپڑے کے بارے میں چھ باتیں بتا دے۔
۱۔ کپڑا ریشمی ہویا سوتی ۲۔ رنگ کو ن ساہو ۳۔ پھولدار ہو یاسادہ ہو ۴۔ پھو ل کارنگ کیا ہو اور کپڑے کی زمین کارنگ کیاہو ۵۔پھول بڑا ہویا چھوٹا ہو یادرمیا نہ ۶۔کتنے میڑہواس قسم کا کپڑا مل گیا تو لاکر دے اور نہیں ملا تو آکر بتا دیجیے ہاں اس سے ملتا جلتا کپڑا مل جائے تو اس کی کترن کٹوا کر لے آئیے۔
دینداری کی ضرورت :
اصل چیز دینداری ہے جہاں انسان دیندار بن جاتاہے تو اس کے تما م معاملات درست ہوجاتے ہیں مردوں پر بے دینی کاوبال یہ بھی ہے کہ خود حاکم ہوتے ہو ئے بھی عو رت کے محکو م بنے ہو ئے ہیں رسول اللہ ﷺ کی ازواج مطہرات جو امہات المو منین ہیں اللہ تعالی فرمارہے ہیں :
میرے حبیب کی بیویو!اپنے گھر میں رہا کر و تم گھروں سے باہر مت نکلو۔ حدیث شریف میں آتا ہے عورت چھپا نے کی چیز ہے جب وہ گھر سے باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کے پیچھے لگ جاتا ہے
) ترمذی (
اللہ تعالی ہمیں تمام امور میں اپنے احکام کا پا بند بنائے ) آمین(