حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا پیالہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
بَابُ مَا جَاءَ فِي قَدَحِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پیالہ کے بیان میں
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الأَسْوَدِ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ قَالَ : أَخَرَجَ إِلَيْنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَدَحَ خَشَبٍ غَلِيظًا مُضَبَّبًا بِحَدِيدٍ فَقَالَ : يَا ثَابِتُ ، هَذَا قَدَحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ: حضرت ثابت فرماتےہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہمیں لکڑی کاموٹاپیالہ نکال کر دکھایاجس پرلوہےکےپترےلگےہوئےتھےاور فرمایا: اےثابت! یہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا پیالہ ہے۔
زبدۃ:
جملہ روایات سے معلوم ہوتاہےکہ حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف اوقات میں پانچ پیالےاستعمال فرمائے ہیں، جن کےنام یہ ہیں:
(۱): ”رَیَّان“ خوب سیراب کرنےوالا
(۲): ”مُغِیْث“
(۳): ”مُضَیَّب“ جس پرلوہےکا پترا چڑھا ہوا تھا
(۴): ”زُجَاج“ شیشےکابناہوا
(۵): ”عِیْدَان“ لکڑی کابناہوا
مگرجس پیالے کاحضرت انس رضی اللہ عنہ نےذکرکیاہےیہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کےپاس تھااور ان کی اولادنضربن انس کی میراث سےیہ آٹھ لاکھ کا فروخت ہوا۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پیالےسےتمام مشروبات مثلاپانی،نبیذ،شہداوردودھ پلائے ہیں۔ نبیذ یہ کہلاتاہےکہ پانی میں کھجوریاکشمش ملادی جائےاور اس میں ان کا اثر اچھی طرح آ جائے مگر اس میں نشہ پیدا نہ ہوکیونکہ نشہ آجائے تو پھر حرام ہے۔