قسط-27 عید کے دن کرنے کے کام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
قسط-27 عید کے دن کرنے کے کام:

1.

صبح سویرے جلدی اٹھنا

2.

تہجد ادا کرنا

3.

نماز فجر مسجد میں باجماعت ادا کرنا

4.

جسمانی صفائی کرنا ، ناخن تراشنا ، زیر ناف بال صاف کرنا ، مونچھوں کترنا و غیرہ

5.

غسل کرنا

6.

مسواک کرنا )یہ اس مسواک کے علاوہ ہے جو وضو کے وقت کی جاتی ہے (

7.

نئے کپڑے / پاک صاف لباس پہننا ، اگرچہ پرانا ہی کیوں نہ ہو

8.

خوشبو لگانا ) عطر / پرفیوم ( بشرطیکہ بہت تیز نہ ہو جس کی وجہ سے کسی کو تکلیف پہنچے ۔) خواتین خوشبو نہ لگائیں(

9.

صدقہ فطر / روزوں کا فدیہ نماز عید سے پہلے ادا کرنا ۔
نوٹ : نماز عید کے بعد بھی ان کو ادا کیا جاسکتا ہے ۔

10.

نماز عید کی ادائیگی کے لیے جامع مسجد یا عید گاہ کی طرف جلدی جانا

11.

پیدل جانا )کوئی مجبوری ہو تو سواری پر بھی جا سکتے ہیں (

12.

عید گاہ کی طرف جاتے ہوئے تکبیرات کہتے ہوئے جائیں : اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد

13.

عید گاہ پہنچنے تک تکبیرات پڑھنا

14.

صحیح العقیدہ مسلمان مرد امام کی اقتداء میں نماز عید ادا کرنا

15.

عید گاہ جانے سے پہلے کچھ کجھوریں یا چھوہارے طاق عدد میں کھانا یاپھر کوئی بھی میٹھی چیز کھانا

16.

نماز عید خشوع و خضوع سے ادا کرنا

17.

خطبوں کو مکمل خاموشی اور پوری توجہ سے سننا

18.

ایک دوسرے کو مبارک باد دینا ، لیکن گلے ملنا ضروری نہ سمجھا جائے ۔ ہاں اگر کافی عرصہ بعد ملاقات ہوئی ہے تب مل لینے میں حرج بھی نہیں ۔

19.

خوشی اور بشاشت کا اظہار کرنا

20.

وسعت کے مطابق غرباء ، یتامیٰ ، مساکین اور نادار افراد کی مالی مدد کرنا

21.

اپنی حیثیت کے مطابق اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا

22.

نماز عید پڑھانے والے ائمہ کرام کے لیے بہتر ہے کہ وہ جبہ زیب تن کریں ، لیکن ضروری بھی نہیں ۔
نوٹ: عید الفطر سے ایک دن پہلے امام مسجد مندرجہ بالا ساری باتیں کسی نماز کے بعد مقتدیوں کو یاد کرا دے تو بہتر ہے۔