قسط-28 - نماز عید کا طریقہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
قسط-28 نماز عید کا طریقہ :
دو رکعت کی نیت باندھیں ،امام تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ کرثنا ءپڑھےگا ہمیں بھی تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ لینا ہے اس کے بعد تین زائد تكبيریں ہوں گی،اس کے بعد امام کے ساتھ پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے،دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے،تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھ لینا ہے،اس كے بعد امام قرات کرےگایعنی سورۃ فاتحہ اور کوئی سورۃ پڑھے گااور رکوع سجدہ کرکے پہلی رکعت مکمل ہوگی۔
دوسری رکعت کےلئے اٹھتے ہی امام پہلے قرات کرے گا یعنی سورۃ فاتحہ اور کوئی سورۃ ملائے گا اس کے بعدرکوع میں جانے سے پہلےتین زائد تكبيریں ہوں گی،پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے،دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے،تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دینا ہے،یہاں تک زائد تكبيریں مکمل ہوگئی۔ اب اس کے بعد بغیر ہاتھ اٹھاے تکبیر کہہ کر رکوع میں جائیں گے اور بس آگے کی نماز دوسری نمازوں کی طرح پڑھنا ہے۔
نماز کے بعد امام صاحب دو خطبے دیں گے انہیں خاموشی سے سننا ضروری ہے۔ اس کے بعد اللہ کریم سے اپنی حاجات و ضروریات مانگیں ، اپنے ملک کی سلامتی و استحکام مانگیں ، دنیا و آخرت کی بھلائیاں مانگیں اور شرور اور فتنوں سے پناہ مانگیں ۔
اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو اپنے فضل سے قبول فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم
والسلام
محمد الیاس گھمن
خانقاہ حنفیہ، مرکز اھل السنۃ والجماعۃ ، سرگودھا
29 رمضان المبارک ، 1438ھ