قرآن میں تحریف کا شاخسانہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
قرآن میں تحریف کا شاخسانہ
دنیا میں بعض بدنصیب لوگ ایسے بھی پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے کرتوتوں سے قہر الہٰی کی دعوت دی ہے۔ خدا کے عذاب کا شکار ہو کر ہمیشہ کیلیے عبرت کا نشان بن گئے۔
انہی بدنصیبوں کی ایک کڑی ملک شام میں بھی پائی جاتی ہے جہاں کے ایک آمر نے پچھلے دنوں قرآن کریم کی توہین کرتے ہوئے
اسے شدت پسندانہ تعلیمات کا حامل قرار دے کر العیاذ باللہ خود ساختہ نیا قرآن متعارف کرایا ہے۔
لیکن وہ یہ بھول رہا ہے کہ قرآن اہل اسلام کے سینوں میں اللہ نے محفوظ کر کے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لے لیا ہے ، جس کی حفاظت خود اللہ جل شانہ کریں وہ قیامت کی صبح تک محفوظ رہے اس لیے ہمیں نہ قرآن کے مٹنے کا خوف ہے نہ اس میں تحریف کا ڈر ہے۔
البتہ ہم شامی صدر کے اس گھناونے اور دل آزار فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم اور قرآن کریم میں تحریف سے باز آجائو ورنہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔ اس کی پکڑ بہت سخت ہے جب وہ اپنے دشمنوں کو سزا دیتا ہے تو ان کو صفحہ ہستی سے ہمیشہ کے لیے مٹا دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔