سورۃ الماعون

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
سورۃ الماعون
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
﴿اَرَءَیۡتَ الَّذِیۡ یُکَذِّبُ بِالدِّیۡنِ ؕ﴿۱﴾ فَذٰلِکَ الَّذِیۡ یَدُعُّ الۡیَتِیۡمَ ۙ﴿۲﴾ وَ لَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الۡمِسۡکِیۡنِ ؕ﴿۳﴾ فَوَیۡلٌ لِّلۡمُصَلِّیۡنَ ۙ﴿۴﴾ الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَنۡ صَلَاتِہِمۡ سَاہُوۡنَ ۙ﴿۵﴾ الَّذِیۡنَ ہُمۡ یُرَآءُوۡنَ ۙ﴿۶﴾ وَ یَمۡنَعُوۡنَ الۡمَاعُوۡنَ ٪﴿۷﴾﴾
یہ سورت بھی کفار کے رد میں ہے اور اس میں ان کے جرائم کو بیان کیا گیا ہے فرمایا: کیا آپ نے ایسے شخص کو دیکھا ہے جو قیامت کو جھٹلاتا ہے۔ یہ وہی شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔ تباہی ہے ایسے نمازیوں کے لیے جو اپنی نماز سے غافل ہیں- یعنی جو نماز پڑھتے ہی نہیں، اگر کبھی پڑھتے ہیں تو- دکھاوا کرتے ہیں، اور زکوٰۃ ادا نہیں کرتے۔
”ماعون“ کہتے ہیں بہت چھوٹی سی چیز کو جو عام طور پڑوسی ایک دوسرے سے عاریۃً لیتے رہتے ہیں اور زکوٰۃ کو ماعون اس لیے کہتے ہیں کہ یہ مال کا چالیسواں حصہ یعنی سو روپے کے مقا بلے میں اڑھائی روپے ہوتے ہیں جو بالکل تھوڑے ہوتے ہیں، اس لیے زکوٰۃ کو ماعون کہتے ہیں۔ تو یہ صفتیں کفار کی ہیں۔ مسلمان کو یہ صفتیں اختیار نہیں کرنی چاہییں اور ان سے بچنا چاہیے۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ․