دروس القرآن جلد پنجم

سورۃ العصر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سورۃ العصر
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
﴿وَ الۡعَصۡرِ ۙ﴿۱﴾ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَفِیۡ خُسۡرٍ ۙ﴿۲﴾ اِلَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوۡا بِالۡحَقِّۙ وَ تَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ ٪﴿۳﴾﴾
کامیابی کا راز:
یہاں پر اللہ رب العزت نے قسم کھائی ہے زمانے کی کیونکہ اسی زمانے میں انسان خسارے اور نقصان میں رہتاہے۔ زمانے کی قسم کھا کر فرمایا: کامیاب انسان وہی ہو گا جس کا عقیدہ ٹھیک ہو، اعمال سنت کے مطابق ہوں، حق کی تلقین کرتا ہو اور صبر کی تلقین کرتا ہو۔
Read more ...

سورۃ التکاثر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سورۃ التکاثر
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
﴿اَلۡہٰکُمُ التَّکَاثُرُ ۙ﴿۱﴾ حَتّٰی زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَ ؕ﴿۲﴾﴾
مال پر فخر کا انجام:
کافر اس بات پر فخر کرتے تھے کہ ہمارے پاس مال بہت ہے، ہمارے پاس دولت بہت ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: تم کو فخر کرنے نے غافل کر کے رکھ دیا ہے یہاں تک کہ تم قبروں میں پہنچ جاتے ہو!
یہاں
”التَّکَاثُرُ“
سے مراد کثرت نہیں ہے بلکہ کثر ت پر فخر کرنا ہے۔
Read more ...

سورۃ القارعۃ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
سورۃ القارعۃ
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
﴿اَلۡقَارِعَۃُ ۙ﴿۱﴾ مَا الۡقَارِعَۃُ ۚ﴿۲﴾ وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡقَارِعَۃُ ؕ﴿۳﴾﴾
قارعہ کا معنی:
قیامت ایسی ہوگی جو ہلا کے رکھ دے گی اور تمہیں پتا ہے کہ ہلا کے رکھ دینے والی وہ کون سی چیز ہے؟ تمہیں اس کا تھوڑا سا احساس بھی ہے کہ وہ کیا چیز ہو گی؟
انسان؛ بکھرے ہوئے پتنگے
﴿یَوۡمَ یَکُوۡنُ النَّاسُ کَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِ ۙ﴿۴﴾﴾
Read more ...

سورۃ العٰدیٰت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سورۃ العٰدیٰت
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
﴿وَ الۡعٰدِیٰتِ ضَبۡحًا ۙ﴿۱﴾ فَالۡمُوۡرِیٰتِ قَدۡحًا ۙ﴿۲﴾ فَالۡمُغِیۡرٰتِ صُبۡحًا ۙ﴿۳﴾﴾
گھوڑوں کی قسمیں:
اس سورت میں اللہ پاک نے قسمیں کھائی ہیں گھوڑوں کی اور ان سے مراد لڑائی والے گھوڑے ہیں جو جہاد اور غیر جہاد میں استعمال ہوتے ہیں، خاص جہاد میں استعمال ہونے والے گھوڑے مراد نہیں ہیں بلکہ مراد مطلق لڑائی میں استعمال ہونے والے گھوڑے مراد ہیں۔ عرب چونکہ لڑائی اور جنگ وجدل کے عادی تھے اس لیے اس مناسبت سے انہیں سمجھانے کے لیے قسمیں کھائی ہیں۔
Read more ...

سورۃ الْزِلزال

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سورۃ الْزِلزال
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
﴿اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَہَا ۙ﴿۱﴾ وَ اَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَہَا ۙ﴿۲﴾ وَ قَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَہَا ۚ﴿۳﴾ یَوۡمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَہَا ۙ﴿۴﴾ بِاَنَّ رَبَّکَ اَوۡحٰی لَہَا ؕ﴿۵﴾﴾
احوالِ قیامت:
زلزلہ زمین میں دو مرتبہ ہو گا؛ ایک نفخہ اولیٰ کے وقت اور ایک نفخہ ثانیہ کے وقت۔
نفخ
کا معنی ہوتا ہے پھونک مارنا۔ ایک مرتبہ جب اسرافیل علیہ السلام صور میں پھونک ماریں گے تو زمین میں بھونچال آ جائے گا، زلزلہ ہو گا، پہاڑ ٹوٹ پڑیں گے، آسمان کے ستارے گر جائیں گے اور دنیا میں سب مر جائیں گے۔
Read more ...