صلوٰۃ وسلام کے متعلق چند اہم مسائل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
صلوٰۃ وسلام کے متعلق چند اہم مسائل
1: ہر مسلمان پرزندگی میں کم ازکم ایک مرتبہ درود پاک پڑھنا فرض ہے۔ اس پر علمائے امت کا اجماع ہے۔
فضائل اعمال ص 652
2: نماز کے اندر تشہد کے بعد قعدہ اخیرہ میں درود پاک کا پڑھنا سنت موکدہ ہے۔
سعایۃ ص 38
3: ایک ہی مجلس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تذکرہ مبارکہ کے وقت پہلی بار یا ایک مرتبہ درود پاک پڑھنا واجب ہے اور باقی مرتبہ مستحب ہے۔
رد المحتار ج2 ص282
4: سلام کے بغیر صرف درود پڑھنا بھی درست ہے۔
القول البدیع ص 35
5: قرآن کریم کی تلاوت کے وقت کسی اور سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک سن لیا تو اسی وقت درود پاک پڑھنا واجب نہیں البتہ تلاوت سے فراغت کے بعد درود پاک پڑھ لینا بہتر ہے۔
6: اگر دوران تلاوت ایسی آیت کریمہ آگئی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ ہے تو تلاوت کے درمیان درود نہ پڑھیں۔
7: خطبہ جمعہ و عیدین کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک آجائے تو درود پاک نہ پڑھیں بلکہ خطبہ سنتے رہیں۔
8: چھینک آنے کے وقت درود پاک نہ پڑھیں۔
9: چار رکعت نفل اور سنتِ غیر مؤکدہ نمازوں کے پہلے قعدہ میں درود پاک پڑھنا افضل اور درست ہے۔ یہاں یہ مسئلہ بھی جان لیجیے کہ نوافل یا غیر مؤکدہ سنتوں کی تیسری رکعت میں ثنا پڑھنا بھی جائز اور افضل ہے۔
رد المحتار ج2 ص282
10: درود پاک کے پورے صیغے کا لکھنا ضروری ہے بعض لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک پر ”ص“ یا ”صلعم“ لکھ دیتے ہیں، یہ کافی نہیں۔ اس سے درود پاک کا حکم ادا نہیں ہوتا ۔ نہ درودپاک پڑھنے اور لکھنےکا اجر وثواب ملتا ہے اور نہ واجب ساقط ہوتا ہے۔