روانگی سے قبل کرنے کے کام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
روانگی سے قبل کرنے کے کام
۱: سابقہ گناہوں سے تہہ دل سے توبہ کریں اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کریں۔
۲: فرائض وواجبات (مثلاً نماز، روزہ، زکوٰۃ، صدقۃ الفطر، قربانی، نذرومنت وغیرہ) جو ادا نہ کیے ہوں تو ان کی قضاء کریں، سب کی قضاء فی الوقت ممکن نہ ہو تو ان کی قضاء کا پختہ عزم کریں۔
۳: حج پر جانے سے پہلے کسی کا کوئی حق دینا ہو تو وہ ادا کریں، کسی کو برابھلا کہہ دیاہو، لڑائی جھگڑا ہوا ہو تو اس سے معاف کرا لیں، کسی کا قرض یا امانت ہو تو اسے ادا کریں، اگر فی الفور قرض ادا نہ کر سکیں تو قرض خواہ سے حج پر جانے کی اجازت اور مہلت لے لیں۔
۴: اپنے اہل وعیال کےلیے واپس آنے تک کے اخراجات کا مناسب انتظام کریں۔
۵: حج وعمرہ کے اس مبارک سفر میں اخلاص کی نیت کریں کہ ”یااللہ!میں تیری رضا اور خوشنودی اور تعمیلِ حکم کےلیے یہ سفر کررہا ہوں“، ریاکا ری اور دکھلاوے سے بالکل بچیں۔
۶: تلبیہ خوب یاد کریں۔ حج وعمرہ میں تلبیہ بنیاد کی حیثیت رکھتاہے، اس لیے اسے خوب یاد کرلیں۔ تلبیہ کے کلمات دوبارہ دیکھ لیں:
”لَبَّيْکَ اللّٰهُمَّ لَبَّيْکَ، لَبَّيْکَ لَا شَرِيْکَ لَکَ لَبَّيْکَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَا شَرِيْکَ لَکَ“
۷: حج وعمرہ کا طریقہ اور احکام اچھی طرح یاد کریں۔ (طریقہ و احکام وغیرہ اگلے صفحات میں ملاحظہ کریں)