امیدواروں سے وابستہ امیدیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
امیدواروں سے وابستہ امیدیں
اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو متبع اسلام اور محب وطن حکمران عطاء فرمائے یہ ملک اسلام کی نظریاتی بنیادوں پر قائم ہوا ہے اس لیے تمام اہلیان پاکستان کی مشترکہ دو ضرورتیں ہیں، اسلام اور پاکستان ۔ عام انتخابات میں ووٹ دیتے وقت ان کو ملحوظ رکھنا ازحد ضروری ہے ۔
کوشش کریں کہ صحیح العقیدہ محب وطن عالم دین کو ووٹ دیں اور اگر آپ کے حلقے میں ایسا امیدوار موجود نہ ہو تو پھر محب وطن شخص کا انتخاب کریں ، اس کے لیے ملکی اداروں کے رجحان کو ترجیح دیں ۔آپ کے پاس آپ کے حلقہ کے امیدوار تشریف لائیں گے تو ان کے سامنے درج ذیل ” حلفیہ عہد نامہ“ پر دستخط کرائیں اور آخر میں دو گواہوں کے دستخط بھی لے لیں ۔
امیدواروں سے یہ بھی التماس ہے کہ ان شرائط کو تسلی سے اچھی طرح پڑھ کر دستخط کریں اور اسلام کے ”ایفائے عہد“ کے حکم کو ذہن نشین رکھیں ۔
نوٹ: دوسرے صفحہ پر حلفیہ عہد نامہ دیا جا رہا ہے ،وہاں ملاحظہ فرمائیں۔

حلفیہ عہدنامہ:
میں مسمیٰ…………………… … بن………… …………… امیدوار حلقہ………………………… اس بات کا حلفیہ وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ……میں انتخابات میں کامیاب ہوا تو
1: دستور پاکستان کے مطابق ملک میں نفاذ اسلام کی پوری کوشش کروں گا ۔
2: اسلامی عقائد اور تہذیب کی حفاظت کےلیے آئینی و سیاسی جدوجہد کروں گا
3: ختم نبوت ، صحابہ و اہل بیت اور اسلام کی مقتدرشخصیات کی ناموس کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا ۔
4: آئین پاکستان کے مطابق خلاف اسلام کسی قانون کی حمایت نہیں کروں گا ۔
5: پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست کے سانچے میں ڈھالنے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔
6: کرپٹ ،لٹیرے اور ظالم سیاستدان طبقے کی قطعاً حمایت نہیں کروں گا۔
7: ملکی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی ہرگز نہیں اپناؤں گا ۔
8: ملک کی اقتصادی ترقی کے منصوبوں کو مزید فروغ دوں گا ، اس میں حائل رکاوٹوں کے خلاف عملی جدوجہد کروں گا۔
9: تمام معاشرتی ضروریات (انصاف ، تعلیم ، صحت اور بہتر روزگار) کے لیے اقدامات کروں گا ۔
10: خصوصاً اپنے حلقے کو پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے میں اپنی تمام صلاحیتیں صرف کروں گا۔
دستخط امیدوار:…………………………………………
دستخط گواہان :1: ………………………………………….
2: ………………………………………….