میرا پاکستان

ریاستی استحکام میں امن کی اہمیت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ریاستی استحکام میں امن کی اہمیت
امن نام ہے سماجی انصاف، وسائل اور اقتدار میں منصفانہ طرز معاشرت کا۔ یہ ایک کیفیت ہے جس کی بدولت سماج میں سکون و اطمینان، خوشی و راحت اور چین و سرور پیدا ہوتا ہےاور یہی چیز قوموں کی ترقیات کا پہلا زینہ ہوتی ہے۔
یہ ایک مسلم حقیقت ہے کہ کسی بھی ریاست کی کامیابی، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد امن، علم اور معیشت سے وابستہ ہوتی ہے۔ پھر ان تینوں میں سے امن کو اولیت حاصل ہے۔ جس ریاست میں امن کا پائیدار قیام موجود ہووہاں علم اور معیشت کا استحکام خود بخود وجود پذیر ہو جاتا ہے۔
Read more ...

افواج پاکستان کا کردار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
افواج پاکستان کا کردار
اللہ تعالیٰ پاکستان اور اہلیان پاکستان کی ہر طرح سے اور ہر طرف سے حفاظت فرمائے۔ہمسایہ ملک کی طرف سے ہونے والی مسلح جارحیت اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی انتہائی قابل مذمت ہے۔آج پوری قوم کی نظریں اپنے محافظین پر لگی ہوئی ہیں پوری قوم کو اپنی افواج پر اور افواج کو اپنی قوم پر مکمل اعتماد کی ضرورت ہے ۔اسی اعتماد کے بل بوتے ہمیں متحد ہو کر اپنے مقاصد کے حصول کیلیے آگے بڑھنا ہو گا اور اپنے وطن کے دفاع کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔
پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے، اس کی سرحدیں بھی ایک اسلامی سلطنت کی سرحدیں ہیں اور ان سرحدوں کے رکھوالے درحقیقت اسلامی جغرافیائی سرحدات کے محافظ ہیں۔
Read more ...

مدینہ طیبہ اور پاکستان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مدینہ طیبہ اور پاکستان:
اسلام کی 1400 سالہ تاریخ اس بات کی چشم دید گواہ ہےکہ مدینہ طیبہ کے بعد پاکستان دوسری ریاست ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی۔ مدینہ طیبہ کے اسلامی ریاست بننے کے وقت حالات کی جو سنگینی چل رہی تھی قیام پاکستان کے وقت بھی اس سے ملتی جلتی صورتحال بن چکی تھی۔

مدینہ طیبہ کو اس وقت کے بت پرستوں سے خطرہ تھا اور ان بت پرستوں کی پشت پناہی یہود کر رہے تھے۔ پاکستان کو بھی بت پرست ہندؤوں سے خطرہ رہتا ہے اور انڈیا کی امداد اِس وقت کے یہودی اسرائیلی کر رہے ہیں۔
Read more ...

تاریخ نویسوں سے شکوہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تاریخ نویسوں سے شکوہ:
پاکستان کے تاریخ نویسوں کا حافظہ کمزوری کا شکار نہ ہوتا تو وہ علامہ شبیر احمد عثمانی کی ملکی، قومی اور آئینی خدمات کو کبھی فراموش نہ کرتے۔ افسوس صد افسوس!کہ اس عظیم شخصیت کو جس کی محنت اور اخلاص نے پاکستان کے خاکے میں مذہب اور تقدس کا رنگ بھر قوم کے حوالے کیا، بانیان پاکستان کے شانہ بشانہ تعمیر وطن میں بنیادی کردار ادا کیا۔ اگر علامہ شبیر احمد عثمانی مسلم لیگ کی حمایت نہ کرتے اورقائد اعظم کے دست راست نہ بنتے تو برصغیر کے مسلمان اسے تحریک ضرور سمجھتے مگر نظریاتی تحریک کبھی نہ سمجھتے ۔
Read more ...

علامہ عثمانی کے پاکستان کے لیے بنیادی اصول

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

پاکستان کے لیے بنیادی اصول:

علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ نے پاکستان کی غرض و غایت کے چند بنیادی اصول مرتب کیے۔ چنانچہ فرماتے ہیں:
ساری ملت اسلامیہ متحد و یک جان ہو کر اپنی قدرت کی آخری حد تک وہ قوت فراہم کرے جس سے ابلیس کے لشکروں کے حوصلے پست ہو جائیں، ظاہر ہے کہ اس چیز کی تکمیل و انصرام موقوف ہے اس پر کہ ہماری سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان پہلے اپنے قیام کی اصلی غرض وغایت اور بنیادی اصول کو سمجھ لے جو ہمارے نزدیک حسب ذیل ہونے چاہییں:
Read more ...
Page 2 of 4