عقیدہ 97

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
سلف صالحین
عقیدہ 97:
متن:
وَعُلَمَاءُ السَّلَفِ مِنَ السَّابِقِيْنَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ مِنَ التَّابِعِيْنَ -أَهْلُ الْخَيْرِ وَالْأَثَرِ وَأَهْلُ الْفِقْهِ وَالنَّظَرِ- لَا يُذْكَرُوْنَ إِلَّا بِالْجَمِيْلِ وَمَنْ ذَكَرَهُمْ بِسُوءٍ فَهُوَ عَلٰى غَيْرِ السَّبِيْلِ.
ترجمہ: پہلے والے علماء اور ان کے متبعین علماء جو نیک سیرت محدثین اور صاحب نظر فقہاء ہیں، ان کا تذکرہ اچھے الفاظ میں کرنا چاہیے اور جو ان کی برائی کرے وہ سیدھے راستے پر نہیں۔
شرح:
سلف صالحین اور تابعین حضرات کا تذکرہ اچھے الفاظ سے کرنا چاہیے۔ ان کی برائی کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ یہ وہ حضرات ہیں جن کی خیر اور نیکی کی گواہی خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔