عقیدہ 105

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 105:
متن:
فَهٰذَا دِيْنُنَا وَاعْتِقَادُنَا ظَاهِرًا وَبَاطِنًا وَنَحْنَ بُرَءَاءُ إِلَى اللهِ مِنْ كُلِّ مَنْ خَالَفَ الَّذِيْ ذَكَرْنَاهُ وَبَيَّنَّاهُ.
ترجمہ: یہی ہمارا دین اور عقیدہ ہے ظاہر میں بھی اور دل میں بھی اور جو شخص ان مذکورہ عقائد کا مخالف ہو ہم اللہ کے سامنے ایسے شخص سے براءت کا اعلان کرتے ہیں۔
شرح:
امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ بیان فرما رہے ہیں کہ ماقبل میں جتنے عقائد ذکر کیے گئے ہیں وہ ہم اھل السنۃ والجماعۃ کے عقائد ہیں اور یہی ہمارا دین و ایمان ہے۔ اس ضمن میں دو باتیں فرمائی ہیں:
1: ہم نفاق سے بری ہیں کہ ہماری زبان پر کچھ ہو اور دل میں کچھ اور ہو بلکہ ہم جو عقیدہ دل میں رکھتے ہیں وہی ہماری زبان پر ہوتا ہے۔اس لیے ہم مذکورہ عقائد کے ظاہراً و باطناً قائل ہیں۔
2: ہم ان عقائد کی مخالفت کرنے والے شخص سے بری ہیں، ہمارا ایسے شخص اور اس کے باطل عقائد ونظریات سے کوئی تعلق نہیں۔
بقول شاعر:
توحید تو یہ

ہے کہ خدا حشر میں کہہ دے

یہ بندہ

زمانے سے خفا میرے لئے ہے