مسائل کا حل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
مسائل کا حل
مولانا محمد کلیم اللہ
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
سوال نمبر1: عورت کے سر سے وضو کرنے کے بعد دوپٹہ اتر جائے تو وضو مکروہ ہو جائے گا کہ ٹھیک ہی رہے گا؟
جواب : ٹھیک رہے گا۔
سوال نمبر2: اگر عورت ہو یامرد نہانے سے پہلے وضو کرے ننگے بدن بعد میںکپڑے پہن لے، کیا وضو رہے گا یانہیں؟
جواب : جی بالکل !وضو باقی رہے گا۔
سوال نمبر3: اگر عورت نے وضو کیا ہے وضو کے بعد اس کے سر سے دوپٹہ اتر جاتاہے تو کیا وہ قرآن پاک کو چھو سکتی ہے؟
جواب : جی ہاں !اس کا وضو بھی باقی ہے اور قرآن کریم کو ہاتھ بھی لگا سکتی ہے اور پڑھ بھی سکتی ہے۔
سوال نمبر4: بعض عورتیں نہانے کے بعد بالوں کا ایک گچھا سا یعنی چونڈاساکرلیتی ہیں ہمارے گاﺅںکی عورتیں کہتی ہیں کہ اس سے نماز نہیں ہوتی؟
جواب : ہو جاتی ہے۔
سوال نمبر5: کیاوضو کے بغیر کوئی ورد یعنی کہ درود شریف یا کوئی کلمہ، کوئی سورة وغیرہ پڑھی جاسکتی ہے؟ (حافظ منور، 167 مراد، بہاولنگر)
جواب: جی ہاں!پڑھی جا سکتی ہیں۔