مسائل کا حل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
مسائل کا حل
مولانا کلیم اللہ
مولانا صاحب!
میری ایک کزن ہے جو ہاف بازو پہنتی ہے میں نے اسے روکا تو کہنے لگی کہ اسلام میں اتنی سختی نہیں مولانا صاحب آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کیاواقعی اسلام میں اتنی سختی نہیں یا کوئی اور بات ہے؟ (درثمین ،لاہورکینٹ)
جواب:
محترم بہن!اللہ تعالی نے خواتین کے لیے پردے کو فرض فرمایاہے اور عورت پر لازم ہے کہ وہ اپنا سارا بدن ڈھانپ کر رکھے۔ ہاف بازووالی قمیص پہننے سے آدھے بازو نظر آتے ہیں اور یہ سخت گناہ ہے اپنی کزن کو بتادیں کہ عورتوں پر اسلام نے پردے کے معاملے جو پابندیاں لگائی ہیں ان کا خیال رکھنا مسلمان خواتین کے ذمے لازم ہے۔ اللہ تعالی سمجھ عطافرمائیں۔
آج کل گرمی کا موسم ہے اس لیے لون اور کاٹن کے کپڑے پہننے پڑتے ہیں بعض کپڑے کچھ زیادہ ہی باریک ہوتے ہیں پوچھنا یہ ہے کہ کیا لون اور کاٹن وغیرہ کے کپڑے پہنے جاسکتے ہیں؟ (درثمین،لاہور کینٹ)
جواب:
لون اور کاٹن کا لباس پہننا درست ہے لیکن اگر کپڑا اتنا باریک ہوکہ اس میں سے بدن نظرآتاہویارنگت جھلکتی ہوتو ایسا کپڑا استعمال کرنا جائز نہیں اسی طرح اتنا تنگ لباس پہننا بھی درست نہیں جس میں سے بدن کی بناوٹ نظر آتی ہو۔اللہ اپنی حفاظت میں رکھیں۔ آمین