ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
ام خدیجہ'چک گلاں
اجزائ:
گوشت گائے کا:ایک کلو باسمتی چاول: تین پاوکچا پپیتا:2چمچ دہی:ایک پاو
سفیدمرچ پسی ہوئی:1 چمچ تیز پات:1 عدد،لونگ:4 عدد،دارچینی:2 عدد آئل: ایک پاو
ہری مرچ:4 عدد باریک کٹی ہوئی ہرا دھینا اور پودینہ: تھوڑا سا باریک کٹا ہوا ٹماٹر: 2 عدد خشخاش پسی ہوئی:1 چمچ سرخ مرچ پسی ہوئی:2 چمچ جائفل پسی ہوئی:1/4 چمچ
جاوتری پسی ہوئی:چٹکی بھر ادرک لہسن کا پیسٹ:2 چمچ نمک:ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
گوشت کولمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، دھو کر پانی اچھی طرح نکال لیں تمام مسالے سوائے تیز پات،لونگ اور دارچینی کے گوشت میں اچھی طرح مکس کرکے کم از کم 4 گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ چاول کو 20 منٹ بھگو کر رکھیں پھر ابلتے ہوئے پانی میں نمک ڈال کر صرف 5 منٹ بوائل کرکے چھلنی میں ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
ایک بڑی دیگچی میں مسالہ ملا گوشت بچھائیں، اس کے اوپر بوائل چاول اچھی طرح پھیلادیں، اوپر سے ہری مرچ، پودینہ، ہرا دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر ڈھکن بند کردیں اور ڈھکن پر کوئی وزنی چیز رکھ دیں کہ بھاپ باہر نہ نکلے اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ 30 منٹ بعد چاولوں کو اچھی طرح الٹ پلٹ کریں اس طرح کہ گوشت اوپر آ جائے اب اگر پانی باقی ہو تو مزید دم پر رکھیں اور اگر پانی باقی نہ ہو اور چاول سخت رہ گئے ہوں تو پانی کا ہلکا سا چھڑکاوکریں اور دم پر رکھ دیں۔ مزیدار کچے گوشت کی بریانی تیار ہے۔