ایک مبارک خواب کی تعبیر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ایک مبارک خواب کی تعبیر
حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ!
میں بنوں کی رہائشی ہوں، میرے ابو ڈاکٹر ہیں۔ میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ ابو آپ کے بازو کا آپریشن کر رہے ہیں۔ آپریشن سے پہلے آپ کو بیہوشی کا انجکشن لگایا جس سے آپ بیہوش ہو گئے ہیں۔ عجیب بات میں نے یہ دیکھی کہ بیہوشی کی حالت میں بھی آپ وہی تقریریں کر رہے ہیں جو بیداری کی حالت میں کرتے ہیں، آپ کا آپریشن بھی کامیاب ہو گیا۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔
یسری بنت ڈاکٹر دوست محمد۔ بنوں
تعبیر
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بیٹی! آپ کا خواب مبارک ہے۔ اس کی تعبیر یہ ہے کہ ہم جو عقیدہ اور مسئلہ بیان کرتے ہیں وہ حق اور سچ ہے۔ اس کے ظاہر اور باطن میں کوئی تضاد نہیں بلکہ جو بات بھی بیان ہوتی ہے صحیح و درست ہے۔ آپ کے ابو نے میرے بازو کا کامیاب آپریشن کیا ،اس میں اشارہ ہے کہ آپ کے ابو ہمارے کا ز اور مشن میں ہمارے معاون اور دست و بازو بنیں گے۔ اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو۔
والسلام
محمد الیاس گھمن
مرکز اہل السنت والجماعت، سرگودھا