تیرا رب اتنا مہربان تو میں بھی مسلمان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
تیرا رب اتنا مہربان تو میں بھی مسلمان
اُم عمارہ، سرگودھا
حضرت ابراہیم علیہ السلام بڑے مہمان نواز تھے۔ ایک مرتبہ ایک مجوسی آیا اس نے کھانا مانگا تو آپ نے صرف مجوسی ہونے کی بنا پر اسے منع کر دیا اور کہا کہ تو مسلمان ہو جا میں تجھے کھانا کھلا دوں گا وہ مجوسی کہنے لگا کہ میں تو اپنا مذہب نہیں بدلتا یہ کہہ کر وہ اٹھ کر چل دیا
اور ادھر اللہ تعالیٰ اس سارے معاملے کو دیکھ رہے تھے کہ ایک مجوسی کا دل ٹوٹا ہے وہ اپنی ضرورت کا مارا مارا پھر رہا ہے اس کے ٹوٹے ہوئے دل پر اللہ تعالیٰ کو بڑا پیا ر آیا کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ
انا عند المنکسرۃ قلوبھم
میں ٹوٹے ہوئے دل کے پاس ہوتا ہوں۔ تو مجوسی کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے جبریل علیہ السلام کو بھیجا اور کہلوایا۔
اے میرے خلیل یہ مجوسی میرا نافرمان تھا 70سال تو میں نے اس کو کھلا یا میں نے تو اس کی روٹی بند نہیں کی ایک وقت کی آپ بھی کھلا دیتے تو آپ کا کیا چلا جاتا ؟آپ اس کو واپس بلا کر کھا نا کھلا دیجیے۔
ابراہیم علیہ السلام بھا گے اس مجوسی کے پاس گئے اور کھانا کھانے کی دعوت دی اس نے کہا ارے ابراہیم اب کیا ہوا پہلے تو منع کیا اب خود بلا رہے ہو؟ ابراہیم علیہ السلام نے وہی جبریل علیہ السلام کا واقعہ سنایا۔
تو اس مجوسی نے فورا ً کہا ارے ابراہیم علیہ السلام ،تیرا رب اتنا مہربان تو میں بھی مسلمان ہوتا ہوں اور فورا اس نے کلمہ شہادت پڑھ لیا۔