ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ہمارا کچن
اہلیہ مولاناعابد جمشید
رس ملائی
اشیاء :
تازہ دودھ : ایک کلو پاوڈر ملک : ایک پیالی
انڈا : ایک عدد
چینی : ایک پیالی ( یا اپنے ذائقہ کے مطابق )
الائچی : ادھا چائے کا چمچہ باریک پسی ہوئی
کھویا : آدھا پاؤ
بیکنگ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ
پستے : سجاوٹ کے لیے
ترکیب:
تازہ دود میں پسی الائچی اور کھویا اور چینی ڈال کر پکانے رکھ دیں۔جب تک دودھ گاڑھا ہوتا ہے۔آپ پاؤڈر ملک میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔پھر اس میں انڈا ڈال کر اس کو گوندھ لیں۔اور گول گول شیپ کی چھوٹی چھوٹی بالز بنا لیں۔ اب دودھ گاڑھا ہوگیا ہے تو اس میں یہ گولیاں ڈالیں۔اور چار، پانچ منٹ تک پکائیں۔ یاد رکھیں گولیاں ڈال لینے کے بعد چمچہ نہیں چلانا بلکے ڈیگچی کو ہلا کر گولیوں کو گھوما لیں تاکہ گولیاں دودھ میں اچھی طرح جزب ہوجائیں۔ مزیدار رس ملائی تیار۔کسی بھی ڈش میں نکال کر اُوپر سے پستوں سے سجا کر ایک دیڑھ گھنٹہ فریج میں ٹھنڈی کر کے کھائیں اور مزے اُڑائیں۔