2014

صنف ِنازک اور اسلامی تعلیمات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">صنف ِنازک اور اسلامی تعلیمات

معظمہ کنول
خالق کائنات نے عورت کو جو مقام اور مرتبہ عطا کیا ہے وہ اہل بصیرت و اصحاب معرفت پر مخفی نہیں ہے دور حاضر میں مغربی تمدن اور لادینی تہذیب نے معاشرتی اقدار کو تباہ اور گھریلو ماحول کو بگاڑ کررکھ دیا ہے ، عورتوں کو بعافیت و پرسکون گھریلو ماحول سے نکال کر مختلف اداروں اور دفاتر کی زینت بنا دیا گیا ہے جس سے بچوں کی تربیت اور شوہر کے حقوق ہی پامال نہیں ہورہے بلکہ خود عورت کی بھی توقیر و تکریم میں کمی واقع ہورہی ہے، آج مرد و عورت کو یکساں قرار دیکر جو بے بنیاد انسانی مساوات کا ڈھنڈورہ پیٹا جارہا ہے وہ صنف نازک پر بہت بڑے ظلم مترادف ہے،
Read more ...

7 ستمبر ……یومِ دفاعِ ختمِ نبوت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
7 ستمبر ……یومِ دفاعِ ختمِ نبوت
محمد داؤد الرحمٰن علی
7 ستمبر کا دن پاکستان کے مسلمانوں کے لئے خصوصی طور پر اور دنیا کے کونے کونے میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے عمومی طور پر ایک یاد گار اور تاریخی دن ہے۔ یہ دن جب ہر سال ستمبر کے مہینے میں لوٹ کر آتا ہے تو ہمیں اس تاریخ ساز فیصلے کی یاد دلاتا ہے جو پاکستان کی قومی اسمبلی نے عقیدۂ ختمِ نبوّت کی حقانیت کا بر ملا اور متفقہ اعلان کرتے ہوئے جاری کیا تھا۔ اسی عظیم اور تاریخ ساز فیصلے کی رو سے قادیانی نبوّت اور اس کے ماننے والوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی نے جمہوری طریقے کے مطابق متفقہ طور پر یہ بل پاس کیا۔
Read more ...

وقت کی انگڑائی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
وقت کی انگڑائی
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
کسی بھی معاشرے کی اصلاح اور فساد میں ”فرد“کو پہلے تیار کیا جاتا ہے۔ اورفرد کی اصلاح وبگاڑ میں سب سے پہلے اس کے فکری واعتقادی پہلوؤں کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔ اہل حق کا طبقہ (انبیاء،صحابہ،اہل بیت ،اولیاء)انسانیت کے فکر واعتقاد کو اس زاویے پر ڈھالتے ہیں جس کا حکم خود خالق کائنات نے دیا ہے۔ تعلیم ِکتاب وحکمۃ اور تزکیہِ نفوس کی بدولت ظلمتوں سے نور کی طرف کھینچ لاتے ہیں ، عقائد واعمال کو اسلامی قالب میں ڈھالتے ہیں ،انسان کو فطرت پر قائم رکھتے ہیں
Read more ...

نجات نامہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نجات نامہ
……ام حمزہ سرگودھا
الودود
جو شخص ایک ہزار مرتبہ یا ودود پڑھ کر کھانے پر دم کرے گا اور بیوی کے ساتھ بیٹ کر وہ کھانا کھائے گا تو ان شاء اللہ میاں بیوی کا جھگڑا ختم ہوجائے گا اور باہمی محبت پیدا ہوجائے گی۔
المجید
جو شخص کسی موذی مرض میں گرفتار ہو وہ 13، 14 15، تاریخ کے روزے رکھے اور افطار کے بعد بکثرت پڑھا کرے اور پانی پر دم کر کے پیا کرے ان شاء اللہ وہ مرض دور ہوجائے۔
الباعث
جو شخص روزانہ سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر ایک ایک سو ایک بار یا باعث پڑھا کرے تو ان شاء اللہ اس کا دل علم وحکمت سے زندہ ہوجائے گا۔
الشہید
Read more ...

شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عالم﷫

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عالم﷫
……حافظ سمیع اللہ طاہر
شہر شیخوپورہ کے معروف دینی ادارہ جامعہ فاروقیہ کے بانی و مہتمم شیخ الحدیث مولانا محمد عالم رحمہ اللہ کی وفات کی خبر پوری دنیا میں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سُنی گئی۔حضرت مولانا محمد عالم کا تعلق ان علماء حق سے ہیں جو کہ تمام زندگی (قال اللہ و قال الرسول) کی صدا بلندکرتے اور لاکھوں لوگوں کو شرک و بدعت اور ضلالت و گمراہی کے گڑھوں سے نکال کر ان کے دلوں میں توحید الہٰی اور عشق مصطفوی ﷺ کی شمعیں روشن کرکے ان کے ایمان کی حفاظت اور جنت کی طرف راہنمائی کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔
Read more ...