نومبر

مشن نبوت بطریق نبوت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مشن نبوت بطریق نبوت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اقوام عالم کا یہ شروع سے دستور چلا آ رہا ہے کہ جب اپنے نظریات سے دوسرے لوگوں کو وابستہ کرنے کی ”اجتماعی محنت“ کرتے ہیں تو ایک” تحریک“ وجود میں آ جاتی ہے۔
دنیا بھر میں بے شماردینی، مذہبی ، سیاسی اور قوموں کے حقوق کے لیے غیر سیاسی تحریکیں اٹھیں ہیں۔ تاریخ کا بہت بڑا ذخیرہ ان کی کاوشوں اور کارناموں سے اَٹا پڑا ہے۔
کسی بھی تحریک کی افادیت ، وسعت ،جامعیت اور دائرہ عمل کا اندازہ لگانا ہو تو اس کے نصب العین ، اغراض و مقاصد اورکارناموں پر ایک نظر ڈال لینی چاہیے۔
ہم مسلمان اللہ کے سچے ،آخری اور عالمگیر نبی کے امتی ہیں۔ آپ کی ختم نبوت کے صدقے” مشن نبوت“ کو ”طریق نبوت“ پر تاقیامت سارے عالم میں پھیلانا اور بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
لیکن ہر کسی کی ذمہ داری کا حلقہ محدود ہے۔ جہاں تک اس امت کے علماء کی ذمہ داری کا سوال ہے۔
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مرکز اہل السنت والجماعت میں مورخہ 18 ستمبر تا 2 اکتوبر عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوئیں۔ تمام طلباء کو چھٹیاں کارآمد بنانے کی ہدایات دی گئیں۔

یکم اکتوبر جمعرات مرکز میں اصلاحی بیان ،مجلس ذکر ہوئی بعد ازاں کثیر افرادحضرت الشیخ مولانا محمد الیاس گھمن سے چاروں سلاسل میں بیعت ہوئے۔

یکم اکتوبربروز جمعرات ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس ہوا۔
Read more ...

عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر5:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
چوتھی وجہ:مختصر کو طویل کرناہے:
ترجمہ کی صورت میں خطبۂ جمعہ لمبا ہوجائے گا، حالانکہ اس کا مختصر ہونا ضروری نبی اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم یہ ہے کہ خطبۂ جمعہ مختصر ہو اگر عربی کے ساتھ اس کا غیر عربی میں ترجمہ بھی کیا گیا تو لامحالہ خطبۂ جمعہ لمبا ہوجائے گا جو کہ نبی اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خلاف ورزی ہے۔
خطبۂ جمعہ کے مختصر ہونے کے سلسلے میں کچھ احادیث ملاحظہ فرمائیں:
حدیث نمبر1:
Read more ...

اسلام پُر اَمن مذہب ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 2:
…… مولانا محمد اختر حنفی﷾
اسلام پُر اَمن مذہب ہے !!
یہودیت :
اس وقت دنیا میں سیاسی معاشی طور پر سب سے زیادہ منظم ، خطرناک اور طاقت ور قوم یہودی ہے۔ ان کی جڑیں ہماری سوچ سے کہیں زیادہ پھیلی ہوئی ہیں۔ یہودی انتہا ء پسند ، متعصب ، نسل پرست اور سازشی ہیں۔ تاریخ کے اوراق اگر پلٹ کر دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہودی راندہ درگاہ ہیں اس کی وجہ وہ خاص دشمن سرگرمیاں ہیں جن میں وہ ملوث ہیں۔ یہودی دوسری اقوام کو برداشت کرنے میں بخیل ہیں۔ خاص طور پر ان کا مسلمانوں کے ساتھ بغض و حسد کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اہل اسلام کو جب کبھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اس کے پیچھے یہودیوں کی سازشیں کار فرما رہی ہیں۔
خلافت کا جھگڑا ، بنی امیہ اور بنی عباس کی سلطنت کا زوال سب کے پیچھے یہودی سازش موجود ہے۔ یہود ازل تا حال ایک سرکش ، نافرمان ، بے لگام، دہشت گرد اور عہد شکن قوم ہے ان کی اس طرح کی خصلتوں کا ذکر قرآن مجید کی کئی آیات میں وضاحت کے ساتھ موجود ہے۔ ان کے برے اعمال و افکار ، بار بار نافرمانیوں اور سرکشی کے باعث قدرت نے اپنا منہ موڑلیا
Read more ...

صحیح حدیث قرآن کے خلاف نظر آئے تو

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
صحیح حدیث قرآن کے خلاف نظر آئے تو…؟؟
……محمد شعیب حیدری﷾
آج کل اکثر مسلمان بھائی اس بات کو لئے پریشان ہوتے ہیں کہ فلاں حدیث قرآن کی فلاں آیت کے خلاف ہے، اب کیا کیا جائے قرآن کو مانیں یا حدیث کواور ان مسلمان بھائیوں کو اتنی بھی توفیق نہیں ہوتی کہ کسی صحیح العقیدہ عالم سے یہ مسئلہ پوچھ لیں تاکہ غلط فہمی دور ہوجائے۔ لیکن اس کے برعکس ہر انسان اپنی عقل کے مطابق فیصلہ سنا دیتا ہے کہ جب کوئی حدیث قرآن کے خلاف جائے تو اس حدیث کو چھوڑ دیا جائے گا قرآن کی بات ہی مانی جائے گی، اور اسی طرح سے وہ مختلف گمراہ لوگوں کی صف میں شامل ہوجاتے ہیں دور حاضر کے متجددین اس کی جیتی جاگتی مثال ہیں جو مختلف ناموں سے اپنی پہچان رکھتے ہیں۔
سب سے پہلے تو ان تمام لوگوں کو یہ سوچنا چاہئے کہ کیا نبی ﷺ کی کوئی بات قرآن کے خلاف ہو بھی سکتی ہے یا نہیں؟ قرآن تو ہمارے پیارے نبی ﷺ پر نازل ہی اس لئے کیا گیا تھا کہ آنحضرت ﷺ اس کی وضاحت کرکہ لوگوں کو سمجھائیں، جیسا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے :
Read more ...