سچی محبت کیا ہے؟

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
سچی محبت کیا ہے؟
مولوی عبدالحکیم شرف قادری بریلوی نے محبت کی تعریف میں یہ لکھا ہے:
محبت یہ ہے کہ محبوب کے ساتھ ایسا تعلق خاطر ہو کہ انسان محبوب کا فرمانبردار ہو اس کے اشارہ آبرؤ پر اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہو اور محبوب کا سراپا صرف شعور نہیں بلکہ لاشعور میں اس طرح نقش ہو جائے کہ انسان لاشعوری طور پر محبوب کی ایک ایک ادا کو اختیار کرے ہم غلامی رسول میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور سنتوں کو قبول کرنے ،خواہشات نفس کے چھوڑنے پر تیار نہیں موت کیسے قبول کر لیں گے۔
مقالات شرف قادری ص239
یعنی محبت یہ ہے کہ تعلیمات و سنتوں پر بھی عمل ہو۔
مگر بریلویوں نے تو آپ کے طریقوں کی بجائے بدعات کو اپنا رکھا ہے۔نہ آپ علیہ السلام کی بتلائی ہوئی اذان، نہ جنازہ، نہ عقیدہ، نہ نظریہ نہ اعمال نہ اقوال۔
جیسا کہ آپ ملاحظہ فرمائیں گے آگے چل کر۔ ان کا سرکار طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ترتیب سے نہ عقیدہ ہے نہ عمل تو محبت میں تو یہی ناقص رہے۔ جن کی وجہ سے فساد ہے۔
ایک اور اصول:
فاضل بریلوی کہتے ہیں:
اللہ عزوجل کو جاننا بحمد اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے ساتھ خاص ہے۔ کوئی کافر کسی قسم کا ہو ہرگز اسے نہیں جانتا۔ کفر کہتے ہی جہل باللہ کو ہیں۔
فتاویٰ رضویہ ج15، 530
جبکہ بریلوی علامہ عبدالحکیم شرف قادری صاحب لکھتے ہیں بریلویوں کا رونا روتے ہوئے کہ
جس قدر اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ ہونی چاہیے اور جتنا تعلق رب کریم جل مجدہ کے ساتھ ہونا چاہیے وہ دکھائی نہیں دیتا۔
مقالات شرف قادری ص235
شرف صاحب نے بریلویوں کو خدا تعالیٰ کی پہچان کرانے کے لیے رسالہ لکھا ہے۔ ’’خداکو یاد کر پیارے ‘‘اور کئی مثالیں دی ہیں کہ ہمارے بریلوی یہاں تک کہہ دیتے ہیں: اگر حضورنہ ہوتے تو خدا بھی نہ ہوتا۔
ملخصاً مقالات شرف قادری 249
ایک جگہ یوں بھی لکھتے ہیں:
ہمارے ہاں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے اور اگر کرتے بھی ہیں تو ضمناً اور تبعاً حالانکہ یہ بات قطعاً اللہ تعالیٰ کے شایان شان نہیں۔
مقالات شرف قادری ص244
ایک جگہ یوں بریلویت کا رد کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
ایک لحاظ سے یہ لاشعوری طور پر عقیدہ توحید کی اہمیت کم کرنے کے مترادف ہے۔
مقالات شرف قادری ص247
معلوم ہو گیا کفر کی جو علت ہے وہ بریلویوں میں پائی جاتی ہے اور کفر ہی سب فساد کی جڑ ہے تو آپ بخوبی سمجھ جائیں گے کہ فسادی کون ہے؟
قارئین ذی وقار! ہم چاہتے ہیں کہ اختلاف مٹے مگر بریلوی حضرات اسے بالکل ہی نہیں مٹانا چاہتے اور کسی بات پر بھی تیار نہیں ہیں ہاں منہ سے بات تو کر دیتے ہیں مگر حقیقت کا پردہ ہم نے چاک کر کے آپ کو بتا دیا کہ وہ اپنی ان باتوں میں کہاں تک سچے ہیں۔