قرآنی دعاؤں کا اسلوب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
قرآنی دعاؤں کا اسلوب
قرآن میں موجود دعاؤں کا اسلوب یہ بتاتا ہے کہ دعاء کے وقت انسان کو بےبسی اور ندامت کا اظہارکرنا چاہیے، چند انبیاءکرام کی دعائیں ملاحظہ فرمائیں۔
حضرت آدم و حوا علیہما السلام کی دعاء:
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ
سورۃ الاعراف آیت نمبر23
ترجمہ: اے ہمارے پروردگار!ہم سے غلطی ہو گئی اگر آپ نے ہمیں نہ بخشا اور ہم پر رحم نہ فرمایا تو ہم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔
حضرت نوح علیہ السلام کی دعاء :
أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ
سورۃ القمر ، آیت نمبر10
ترجمہ: میں مغلوب ہوں میری مدد فرما۔
رَبِّ اغْفِرْلِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا ۔
سورۃ نوح ، آیت نمبر 28
ترجمہ : پروردگارا ! مجھے ، میرے والدین کو اور جو ایمان کی حالت میں میرے گھر میں داخل ہو اور تمام ایمان والے مردوں اور عورتوں کو معاف فرما اور کافروں کی ہلاکت و بربادی میں مزید اضافہ فرما ۔
حضرت ایوب علیہ السلام کی دعاء:
أَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ
سورۃ الأنبياء، آیت نمبر 83
ترجمہ: مجھے بیماری لگ گئی ہےاور آپ رحم کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔ )مجھ پر بھی رحم فرما اور میری بیماری کو ختم فرما(
حضرت یونس علیہ السلام کی دعاء:
لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
سورۃ الانبیاء ،آیت نمبر87
ترجمہ: آپ ہی معبود حقیقی ہیں آپ بھول چوک سے بھی پاک ہیں میں سراپا خطاء ہوں ۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعاء:
رَبِّ إِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْ لِیْ
سورۃ القصص، آیت نمبر 16
ترجمہ: اے میرے رب! مجھ سے خطاء ہو گئی ، میری مغفرت فرما۔
خاتم النبیین علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دعاء:
رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ
سورۃ المومنون ، آیت نمبر 118
ترجمہ: اے میرے پروردگار ! معاف فرما اور رحم فرما اور تو سب سے بہترین رحم کرنے والا ہے۔