وعظ و نصیحت جلد چہارم 2020ء

عبادات کا اَخلاقی پہلو

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عبادات کا اَخلاقی پہلو
اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا۔ ان کی تخلیق کا اصل مقصد عبادت (اللہ کے احکام کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریحات کے مطابق بجالانا )ہےاور عبادت کا اصل مقصد اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا ہے ۔
کرم بالائے کرم:
ہم اللہ کی مخلوق ہیں اگر وہ ذات ہمیں عبادت کا حکم نہ بھی دیتی تب بھی عقل کا تقاضا یہی ہے کہ اس کی عبادت کرنی چاہیے۔ اس ذات کا کرم یہ ہے کہ اس نے ہمیں اس کا حکم بھی دے دیا ۔ کرم بالائے کرم یہ ہے کہ اس کی یاددہانی اور اس کے بارے نفع و نقصان بتلانے کےلیے انبیاء کرام علیہم السلام کو ہماری طرف مبعوث فرمایا۔
Read more ...

اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں!

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں!
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس ذات نے ہمیں کھانے کے لیے خوراک پینےکےلیےمشروبات دیے اور رہنے کےلیے مکانات دئیے ہیں ۔ ہمارے گھروں میں رہنے والے لوگ ہماری رعایا ہیں ان کی صحیح تربیت کے بارے ہم سے پوچھ ہو گی ۔
ہر شخص کی ذمہ دارانہ حیثیت:
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ أَلَا كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَالأَمِيرُ الَّذِي عَلَى النَّاسِ رَاعٍ وَهُوَ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَهُوَ مَسْؤُولٌ عَنْهُمْ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ بَعْلِهَا وَوَلَدِهِ وَهِيَ مَسْؤُولَةٌ عَنْهُمْ وَالْعَبْدُ رَاعٍ عَلٰى مَالِ سَيِّدِهِ وَهُوَ مَسْؤُولٌ عَنْهُ أَلاَ فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ.
صحیح مسلم ، رقم الحدیث :4751
Read more ...

شانِ سیدنا صدیق اکبر حصہ دوم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
شانِ سیدنا صدیق اکبر )حصہ دوم(
اللہ تعالیٰ انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام تو کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار بھیجے لیکن ان میں افضل الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسی فضیلت کسی اور کے حصہ میں نہ آئی اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار صحابہ کا انتخاب فرمایا لیکن ان میں افضل الصحابہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جیسا مقام و مرتبہ کسی کے حصہ میں نہ آیا۔
رفیقِ غار و مزار:
گزشتہ قسط میں ہم نے بہت اختصار سے سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی مبارک زندگی کے کچھ گوشوں کا تذکرہ کیا تھا اور اب اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہیں ۔ قبول اسلام کے سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رفیق بنے اور ایسے رفیق بنے کہ یہ رفاقت ہمیشہ قائم رکھی اور وفا کی انتہاء دیکھیے کہ آج بھی صدیاں بیت جانے کے بعد مزار اقدس میں اسی رفاقت کو نبھائے چلے جا رہے ہیں ۔ آ
Read more ...

شانِ سیدنا صدیق اکبر حصہ اول

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
شانِ سیدنا صدیق اکبر )حصہ اول(
اللہ تعالیٰ کی کروڑوں رحمتیں ہوں خلیفہ بلافصل سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ذات بابرکات پر کہ جن کے اہل اسلام پر لاکھوں احسانات ہیں۔ وہ قومیں دنیا کے افق سے غروب ہوجاتی ہیں جو اپنے محسنوں کو فراموش کر دیں آئیے آج اس عظیم محسن امت کامختصر تذکرہ کرتے ہیں کہ جن کے تذکرے سے ایمان کو تازگی اور عمل کو اخلاص کی دولت ملتی ہے ۔
ولادت :
آپ کی ولادت واقعہ فیل سے تین سال بعد 573ء میں ہوئی ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ دو سال چند ماہ چھوٹے ہیں ۔
نام مبارک اورنسب:
امام زرقانی نے شرح المواہب میں لکھا ہے کہ زمانہ جاہلیت میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام عبد رب الکعبہ تھا ۔ امام قرطبی رحمہ اللہ کے بقول حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا نام عبداللہ تجویز فرمایا۔
تاریخ کی کتب میں مذکور ہے کہ آپ کے والد ماجد ابوقحافہ کانام "عثمان" تھا ، جن کا تعلق بنوتیم قبیلہ سے تھا اور نسب مبارک اس طرح ہے:
Read more ...

صحابہ کرام کی آئینی حیثیت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
صحابہ کرام کی آئینی حیثیت
اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت بنیادی طور پر دو چیزوں کا مجموعہ ہے۔
نمبر 1: عقائد ۔
نمبر 2: اعمال۔
قرآن کریم میں عقائد میں بھی بنیاد صحابہ رضی اللہ عنہم کو قرار دیا گیا ہے اورمسائل میں بھی بنیادصحابہ رضی اللہ عنہم کوبنایا گیا ہے۔
صحابی کسے کہتے ہیں؟
Read more ...
Page 5 of 5