بیوی

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
بیوی
…………محمد صفتین احمد
میاں بیوی کا آپس میں بہت مقدس رشتہ ہوتا ہے ، اس رشتے کی نزاکتوں کے بہت سے تقاضے ہیں۔ سب سے بڑا تقاضا ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز کرنا ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کے بتنگڑ بنانا سلجھے ہوئے، عقل مند اور پڑھے لکھے لوگوں کا شیوہ نہیں۔ جس طرح میاں کے بیوی پر احسانات ہوتے ہیں اسی طرح نیک شعار بیوی کے بھی اپنے میاں پر احسانات ہوتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو فراموش نہیں کر سکتے۔ میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ہوتو مرد یہی کہتے ہیں کہ اس میں ان کی صرف بیوی ہی قصور وار ہے ہم اپنی غلطیوں کے وکیل اور دوسروں کی غلطیوں کے جج بننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے کسی بزرگ کے سامنے اپنی بیوی کا عیب بیان کیا تو انہوں نے پوچھا :

تمہارا دھوبی کون ہے ؟ بولا بیوی

تمہاراباورچی کون ہے ؟ بولا بیوی

تمہارے گھر اور مال کا چوکیدار کون ہے ؟ بولا بیوی

اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑ کر ساری زندگی تمہارا ساتھی کون بنا ؟ بولا بیوی

پریشانی اور غم میں تمہاری دل جوئی کون کرتا ہے ؟ بولا بیوی

جب تم بیمار ہو تو تمہاری تیمار داری کون کرتا ہے ؟ بولا بیوی

کیا وہ ان سب کاموں کی تم سے اجرت مانگتی ہے ؟ بولا نہیں
بزرگ فرمانے لگے برخوردار ایک عیب تمہیں نظر آتا ہے اتنی خوبیوں کیوں نہیں دیکھتے ؟؟