احناف ڈیجیٹل لائبریری

قسط--19توبہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط-19توبہ
اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی صدق دل سے معافی مانگنا اور آئندہ ان سے بچنے کا پختہ عزم کرنا ”توبہ“ کہلاتا ہے ۔نفس و شیطان کے بہکاوے کے ساتھ ساتھ انسان میں نسیان کا عنصر بھی پایا جاتا ہے اس لیے وہ اللہ تعالیٰ کے احکامات ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقے اور شریعت اسلامیہ کی پاکیزہ تعلیمات سے روگردانی کر بیٹھتا ہے ۔ کبھی نفسانی خواہشات ، کبھی شیطانی وساوس،کبھی برے ماحول کی وجہ سے ، کبھی جہالت اور لاعلمی کی بنیاد پر بدعملی اس سے سرزد ہو جاتی ہے ،
Read more ...

قسط--18شبِ برأت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

>قسط-18شبِ برأت

اللہ تعالیٰ اس رات اپنے بے شمار گناہ گار بندوں کی بخشش فرماتے ہیں ، یہ رات ماہ شعبان کے نصف میں آتی ہے ۔ احادیث مبارکہ میں ماہ شعبان کے متعدد فضائل مذکور ہیں ۔ یہ رمضان المبارک کی تیاری کا مہینہ ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے اس ماہ کی عبادات کے بارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہ ذکر کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے کثرت سے روزے رکھتے تھے ، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم امت کو اس ماہ کی فضیلت کو حاص
Read more ...

قسط--17 عقائد اسلامیہ کی حفاظت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط-17 عقائد اسلامیہ کی حفاظت
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی سورۃ العصر میں قسم اٹھا کر یہ مضمون ارشاد فرمایا ہے کہ ”وہ انسان کامیاب ہوگا جو ایمان لائے ، نیک اعمال کرے ، ایمان اور نیک اعمال کی دعوت دے اور اس دعوت پر آنے والی پریشانیوں کو خندہ پیشانی سے قبول کرے ۔“ اس سے معلوم ہوا کہ تمام کامیابیوں کا پہلا زینہ عقائد کا درستگی ہے ۔ تاریخ عالَم بتلاتی ہے کہ تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی مشترکہ محنت اور دعوت بھی یہی تھی کہ لوگوں کے عقائد و اعمال درست ہو جائیں ت
Read more ...

قسط--16فضلائے مدارس کی خدمت میں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

قسط-16فضلائے مدارس کی خدمت میں

10گذارشات
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ نے اپنے تعلیمی سفر کو بخیر و خوبی مکمل کیا جس پر آپ قابل صد مبارک باد کے مستحق ہیں اب اس کی اشاعت و تحفظ کا فریضہ آپ کے کندھوں پر آن پڑا ہے ۔ آپ جانتے ہیں کہ اس وقت اسلام اور اہلیان اسلام کو ہدف تنقید بنانے کا سلسلہ زوروں پرہے ، فرقہ واریت ،تخریب کاری، دہشت گردی،انتہاء پسندی اور جہالت ملکی استحکام کو کھوکھلا کر رہی ہیں ۔ ایسے حالات میں علماء کرام پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ ملک کو اس فضاء سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ اہلیان وطن علم ، امن اور اتفاق سے پرسکون زندگی بسر کریں ۔
Read more ...

قسط-16 -فضلائے مدارس کی خدمت میں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

قسط-16فضلائے مدارس کی خدمت میں

10گذارشات
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ نے اپنے تعلیمی سفر کو بخیر و خوبی مکمل کیا جس پر آپ قابل صد مبارک باد کے مستحق ہیں اب اس کی اشاعت و تحفظ کا فریضہ آپ کے کندھوں پر آن پڑا ہے ۔ آپ جانتے ہیں کہ اس وقت اسلام اور اہلیان اسلام کو ہدف تنقید بنانے کا سلسلہ زوروں پرہے ، فرقہ واریت ،تخریب کاری، دہشت گردی،انتہاء پسندی اور جہالت ملکی استحکام کو کھوکھلا کر رہی ہیں ۔ ایسے حالات میں علماء کرام پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ ملک کو اس فضاء سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ اہلیان وطن علم ، امن اور اتفاق سے پرسکون زندگی بسر کریں ۔ اس حوالے سے چند گزارشات پراگر سنجیدگی سے غور کیا جائے تو امید ہے کہ حالات کا پانسا
Read more ...

قسط-15- ایثار و ہمدردی

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط-15ایثار و ہمدردی
اللہ تعالیٰ کی محبت، معرفت، خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کے لیے دوسروں کی ضروریات کو اپنی ذاتی ضروریات وحاجات پر ترجیح دینا ” ایثار“ کہلاتا ہے ۔ ویسے تو یہ سخاوت ہی ایک قسم ہے لیکن عام طور پر سخاوت اور ایثار میں یہ فرق ملحوظ رکھا جاتا ہے کہ سخاوت تب کی جاتی ہے جب اپنے پاس مال و زر خاطر خواہ مقدار میں موجود ہو جبکہ ایثار خود بھوکے پیاسے اور شدید حاجت مند ہونے کے باوجود اپنے مسلمان بھائی کی ضروریات کو پورا کرنے کو کہتے ہیں ، اس اعتبار سے
Read more ...

قسط-14- ایفائے عہد

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط-14 ایفائے عہد
اللہ تعالیٰ نے سماجی و معاشرتی زندگی گزارنے کے جو رہنما اصول دیے ہیں ان میں ایک ایفائے عہد)وعدے کی پاسداری( بھی ہے ۔ چنانچہ قرآن کریم میں متعدد مقامات پر وعدہ پورا کرنے کی تلقین اور بدعہدی پر سزا و عذاب کی وعید سنائی گئی ہے ۔ ایفائے عہد کی توصیف و تحسین جبکہ عہد شکنی کی مذمت بیان کی گئی ہے۔انسانی معاشرے میں عہد کی پاسداری کو بہت اہمیت حاصل ہے ،دنیا بھر کی تمام اقوام باہمی معاملات میں عہدوپیمان کرتے ہیں،چونکہ معاملات میں شفافیت کا سب سےبڑا علمبردار اسلام ہے اس لیے اس میں وعدہ کی پاسداری کرنے پر بہت زور دیا گیا ہے ۔
آج ہمارے انسانی معاشرے میں جو خرابیاں رواج پا رہی ہیں ان میں ایک بڑی خرابی جس نے معاشرے کو بے سکونی اور بے
Read more ...

قسط-13 پردہ پوشی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط-13 پردہ پوشی
اللہ تعالیٰ نے انسان میں جیسے اطاعت)شریعت کے مطابق زندگی گزارنے ( کی طاقت رکھی ہے، ویسے ہی گناہ)غیر شرعی طرز معاشرت پر زندگی برباد کرنے ( کی قوت بھی رکھی ہے ۔ دور حاضر میں اہل اسلام تعداد میں کم ہیں نہ ہی دولت، اقتدار، اسباب وسائل میں کسی قوم سے پیچھے ہیں۔ لیکن بحیثیت قوم عزت و وقار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، باہمی عداوت، نفرت، بغض وعناد اور حسد و جلن جیسے دیمک نے اس کے مضبوط اور با اثر وجود کو چاٹنا شروع کردیا ہے، نتیجۃ مسلمان اخلاقی اور روحانی اعتبار سے کھوکھلا ہوچکا ہے۔ جبکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایسی معاشرت سپرد کی تھی، جس میں باہمی محبت، انس و مودت، اخوت و بھائی چارگی، خیر خواہی و ہمدردی، شفقت و احترام
Read more ...

قسط-11 عفو و درگزر

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
قسط-11 عفو و درگزر
اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت ”عفو“ بھی ہے ۔ جس کا معنی و مفہوم یہ ہے کہ مجرم، خطاکار اور سزاو عذاب کےمستحق کو معاف کرنے والا اور اس کی نافرمانیوں ، خطاؤں اور سیئات سے درگزر کرنے والا۔ جرم ، غلطی اور نافرمانی کے باوجود سخت برتاؤ کے بجائے نرمی و محبت سے پیش آنے والا ۔ تمام انبیاء بالخصوص خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی صفتِ”عفو “ کے مکمل نمونہ اورآئینہ دار تھے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی اس دعویٰ کی سب سےبڑی، روشن اور واضح دلیل و برہان ہے ۔
Read more ...