احناف ڈیجیٹل لائبریری

فقہ کی اہمیت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

">فقہ کی اہمیت

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
” اسلام“ اللہ تعا لیٰ کا وہ پسندیدہ دین ہے جسے تا قیا مت با قی رہنا ہے۔اس کے سرچشمہ ہدایت اوردستور یعنی قرآن مجید کی حفا ظت کا وعدہ اللہ تعا لیٰ نے خودفر ما یا ہے۔ ارشاد با ری ہے :
’’إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُون ‘‘
(حجر:9)
ہم ہی نے قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے نگہبا ن ہیں۔
اللہ تعا لیٰ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و سلم کی حیا ۃ طیبہ کے ہر ہر گو شے کی حفا ظت فر ما ئی اور اسے بہتر ین نمو نہ قرار دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی حیاۃ طیبہ در اصل قر آ ن کریم کی تشریح وتو ضیح ہے جو آج بھی احا دیث کی کتا بو ں میں موجود ہے۔ دین اسلام جو در حقیقت دستور حیات اور طرز زند گی کا نا م ہے،
Read more ...

مواعظ متکلم ِاسلام ……ایک تعارف

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مواعظ متکلم ِاسلام ……ایک تعارف
مولانا محمد کلیم اللہ
عورت؛ اس معاشرے کا اہم حصہ ہے اپنی ذات کے لحاظ سے”صنفِ نازک“ کہلاتی ہے جس طرح مرد کے لیے اصلاح ِعقائد اور اصلاح ِاعمال واحوال ضروری ہیں اسی طرح عورت کے لیے بھی یہ بات ناگزیر ہے۔ مرد کے حصولِ علم اور اصلاح ِعقائد واعمال کے لیے گھر سے باہر وسیع دنیا ہے : مسجد ، مکتب ، خانقاہ ، اصلاحی مجالس ، دینی محافل اہل دل اولیاء اللہ کی صحبتیں الغرض تمام اسباب تک اس کی باآسانی رسائی ہے۔
جبکہ شریعتِ اسلامیہ کے فطری قوانین کے مطابق عورت کو”خاتونِ خانہ“ کہا جاتا ہے ظاہر ہے کہ اس کو تحصیلِ علم اور اصلاح ِاعمال واحوال کے لیے مرد کی طرح مواقع میسر نہیں ہیں اور نہ ہی اس کو مرد کی طرح اس کی”کھلی چھٹی“ دی جا سکتی ہے۔ ہاں چند شرائط وقیود کے ساتھ عزت وحرمت کی پاسداری بجالاتے ہوئے حصول علم کی بامر ِمجبوری ”گنجائش “ہے۔ اگر گنجائش کو اسی کے درجے میں رکھا جائے اور شرائط وقیود شرعیہ کی رعایت رکھ کر عورت کو علوم سے آگاہی کرائی جائے تو بالکل ”بجا“ ہے
Read more ...

سالانہ اجتماع2013

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سالانہ اجتماع2013
مولانامحمدنوید حنیف حفظہ اللہ
اتحا داہل السنۃ والجماعۃ کے زیرِ اہتمام پانچواں سالانہ اجتماع3 مارچ بروز اتوارمرکز اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا منعقد ہوا۔ اجتماع کےلیے پنڈال کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ پنڈال میں تقریباً 2000نشستیں مختص تھیں۔ اجتماع میں مہمانوں کی آمد 2 مارچ شام سے ہی شروع ہوگئی تھی جو تین مارچ تک جاری رہی۔ ملک کے چاروں صوبوں ، گللگت، بلتستان اور آزاد کشمیر وغیرہ سے کثیر تعداد میں علماء کرام اور عوام الناس نے شرکت کی۔اجتماع کانظم وضبط قابل دادتھا۔ شرکاءنے مکمل دل جمعی سےپوراپروگرام سماعت فرمایاکسی قسم کی نعرہ بازی سے مکمل پرہیز کیا گیا۔یہ پروگرام انٹرنیٹ پر بھی براہ راست نشرکیاگیا۔پنڈال کی وسعت 2000کرسیوں کے باوجوداپنی تنگ دامنی کاگلہ کررہی تھی۔
اجتماع کی پہلی نشست کا آغاز قاری محمد صفی اللہ کی تلاوت سے ہوا۔
Read more ...

آداب مجلس

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آداب مجلس:
چھینکنے والے کو کیسے جواب دیا جائے
مولانا محمد ابوبکر اکاڑوی حفظہ اللہ
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ: أن رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ وَلْيَقُل الذي يرد عليه يَرْحَمُكَ اللَّهُ وَلْيَقُل هُوَ يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ
[جامع الترمذی:2741]
ترجمہ:
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص چھینکے تو وہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ کہے اور جو جواب دینا چاہے وہ يَرْحَمُكَ اللَّهُ کہے تو پہلا شخص يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ کہے۔
تشریح:
Read more ...

اللہ تعالیٰ کی محبت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مجلس الشیخ:
اللہ تعالیٰ کی محبت
ترتیب و عنوانات: مفتی شبیر احمد حنفی حفظہ اللہ
7 مارچ2013ء بروز جمعرات حضرت الشیخ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے خانقاہ اشرفیہ اختریہ مرکز اہل السنۃ و الجماعۃ 87 جنوبی سرگودھا میں منعقدہ ماہانہ مجلسِ ذکر سے خطاب فرمایا، جس میں ’’اللہ تعالیٰ کی محبت‘‘ کے عنوان پر پُر اثرگفتگو فرمائی۔ اس بیان کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
الحمدللہ نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونؤمن بہ ونتوکل علیہ ونعوذباللہ من شرور انفسنا ومن سئیات اعمالنا من یہدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضلل فلاہادی لہ ونشہد ان لا الہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ ونشہد ان سیدنا ومولانا محمدا عبدہ ورسولہ،امابعد فَاَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ: وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ
[البقرۃ:165]
Read more ...

فتاویٰ عالمگیری

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ:
فتاویٰ عالمگیری
مفتی محمد یوسف حفظہ اللہ
فتاویٰ عالمگیری کی مآخذ کتابیں:
فتاویٰ عالمگیری فقہ کی تمام اہم اور قابل ذکر کتابوں کا نچوڑ ہے اور اس کے مآخذ ومراجع فقہ حنفیہ میں بڑی وقعت رکھتے ہیں۔فتاویٰ کی تدوین کے وقت فقہ اسلامی اور اصول فقہ پر جتنی کتابیں بھی اس وقت تک تحریری شکل میں موجودتھیں ان تمام سے استفادہ کیا گیا۔نیز قلمی مسوّدات اور فتاویٰ جات سے بھی راہنمائی لی گئی تاکہ فقہ پر اس وقت تک جو علمی کام ہوچکا ہے وہ نظر انداز نہ ہو سکے۔ان تمام کتابوں کا صحیح اندازہ اور مکمل احاطہ تو ممکن نہیں البتہ اس سلسلے میں یہ مناسب معلوم ہوتاہے کہ ان میں سے چند معروف کتابوں کا مختصرا ًتعارف پیش کردیا جائے۔
کتاب المبسوط:
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر15:
نماز اہل السنت والجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
نماز وتر
وتر واجب ہیں:
:1 عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ اِجْعَلُوْا اٰخِرَصَلَا تِکُمْ بِاللَّیْلِ وِتْرًا۔
(صحیح البخاری ج 1ص136 باب لیجعل آخر صلوٰتہ وترا،قیام اللیل للمروزی ص 218،مصنف ابن ابی شیبۃ ج4 ص463 ،من قال یجعل الرجل آخر صلاتہ باللیل وترا، رقم الحدیث 6765)
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وتر کو رات کی آخری نماز بنائو۔
فائدہ:
Read more ...

شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ الاکابر: آخری قسط
شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ
مولانا محمد زکریا پشاوری حفظہ اللہ
موتمر عالم اسلامی مکہ معظمہ میں شرکت1344ھ/1926ء:
جنگ عظیم اول میں شریف مکہ نے جو اس وقت ترکوں کی طرف سے مکہ کا والی تھا،ان سے غداری کی تو انگریزوں نے شریف حسین کو حجاز کی حکومت دے دی۔لیکن رب العزت نے شریف حسین کو غداری کی سزا دی اور سلطان عبدالعزیز آل سعود کو کھڑا کیا۔جس نے شریف مکہ کو شکست دے کر حجاز پر قبضہ کیا اور شریف مکہ کو ترکوں سے غداری کا صلہ مل گیا۔
سلطان عبدالعزیز جب حرمین پر قابض ہوئے تو کچھ ایسے اقدامات کئے جس کی وجہ سے اسلامی دنیا میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ اس بناء پر سلطان نے دیگر اسلامی ممالک سے حالات کے سازگاز بنانے کے لیے رابطے شروع کیے اور ایک اجلاس بلایا جس کو ”موتمر عالم اسلامی“ کے نام سے یاد کیا جاتاہے۔
Read more ...

امام عامر بن شراحیل الشعبی رحمہ اللہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
بستان المحدثین
امام عامر بن شراحیل الشعبی رحمہ اللہ
مولانا محمد اکمل حفظہ اللہ
نام ونسب:
نام عامر بن شراحیل، کنیت ابوعمر، لقب شعبی۔ آپ قبیلہ ہمدان سے تعلق رکھتے ہیں۔ [تذکرۃ الحفاظ ج1ص81،سیر اعلام النبلاء ج4ص482]
ولادت باسعادت:
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں مرکز علم کوفہ میں ہوئی۔
[تاریخ بغداد ج10ص344، تذکرۃ الحفاظ ج1ص81]
شرف تابعیت:
آپ رحمہ اللہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی کثیر تعداد کی زیارت سے مشرف ہوئے۔ فرماتے ہیں۔
Read more ...

امام اعظم رحمہ اللہ اور علم حدیث

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
فقہ المسائل:
امام اعظم رحمہ اللہ اور علم حدیث
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
سوال:
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے حوالے سے ایک بات کی تحقیق مطلوب ہےکہ ہمارے ہاں بعض لوگوں نے ایک کتاب”حقیقۃ الفقہ“مصنفہ محمد یوسف جے پوری کے حوالے سے یہ بیان کیا ہے کہ تاریخ بغداد میں ہے کہ امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ علم حدیث میں یتیم تھے۔
[حقیقۃ الفقہ ص118]
ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جب ایک آدمی کو علم حدیث سے مس ہی نہیں اور نہ ہی وہ اس میں مہارت رکھتاہے تو اس کی فقہ پر عمل کیونکر صحیح ہے؟
برائے مہربانی اس کا جواب دے کر ممنون فرمائیں۔
سیدحیدر علی شاہ
Read more ...