فروری

روشنی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">روشنی

………محمد آ صف، سرگودھا
میری والدہ کو ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ اس واقعے نےان کو عبادت میں اور نیک کاموں میں زیادہ مشغول کردیا اور ایمان و یقین میں بھی اضافہ ہوا۔
میری والدہ ایک نیک عورت اور عبادت گزار خاتون ہیں امی جان کو تمام دعائیں یاد ہیں اور اہتمام سے پڑھتی ہیں اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے99 نام بھی الحمدللہ یاد کر لیے ہیں اور روزانہ ان کی تلاوت بھی فرماتی ہیں، اس واقعہ سے پہلے کے حالات زندگی بتانا مناسب سمجھتا ہوں پھر وہ واقعہ امی جان کی زبانی سنتے ہیں۔
وہ واقعہ پیش آنے سے پہلے گھریلو حالات بھی کمزور تھے اور ہم دین سے بھی بہت دور تھے ،ہمارے گھر صرف ایک چیز تھی وہ بھی امی جان کا صبر وتحمل ،کوئی بھی ایسی کوئی نامناسب بات پیش آتی تو تمام گھر والوں کے صبر کے پیمانے ٹوٹ جاتے اور ہم بدلہ لنے کو تیار ہوجاتے لیکن امی جان بڑے احسن انداز سے ہمیں صبر کی تلقین کرتیں اور سمجھاتی کہ اگر ہم بدلہ لیں گے تو ہم میں اور ان میں کیا فرق ہوگا؟
Read more ...

مسلمان کی اہمیت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مسلمان کی اہمیت
………کاشف الرحمان ، پشاور
اللہ رب العزت نے جو مقام ، مرتبہ ، عزت و عظمت، جلال و کمال ،غیرت و حیا مسلمان کو عطا کیا ہے، کسی اور کو نہیں دیا اس کا اندازہ اس آیت سے چلتا ہے:
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُوْلَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ
بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال کیے یہ وہ ہی بہترین لوگ ہیں
اس آیت میں اللہ رب العزت نے پہلے ایمان کو ذکر کیا اس کےبعد اعمال صالحہ کو۔ جو ایمان والا بھی ہو اور نیک اعمال بھی کرتا ہو تو اللہ رب العزت کی طرف سے اعلان آتا ہے کہ یہ لوگ بہترین ہے۔
بہترین کا مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ اللہ سے ڈرتے ہیں ، اللہ کے ہر حکم پر جان دینے کو تیار ہوتے ہیں ،اپنی پسند کو اللہ رب العزت کی پسند پر قربان کرتے ہیں دن کو بھی اللہ کی رضا کی کوشش کرتے ہیں رات کو بھی گڑ گڑا کر رونے سے اللہ سے سرخروئی تسلیم کرتے ہیں۔
Read more ...

حقیقی سکون

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حقیقی سکون
………بنت منظور احمد ،لودھراں
اللہ تبارک وتعالیٰ نے دو روشنیاں بنائی ہیں، ایک عارضی اور دوسری مستقل۔ جو عارضی روشنی پسند کرے وہ مستقل سے محروم رہے گا اور جو مستقل حاصل کرنے کی فکر رکھتا ہو اس کے دل میں عارضی کی فکر ہی ختم ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات ہونے کا خوب صورت اعزاز بخشا ہے ،انسان و جنات کو رہنے کے لیے خوبصورت کائنات عطا فرمائی۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا۔
اس کے لیے کائنات کو طرح طرح کی خوبصورت چیزوں سے سجایا، ہر طرح کی نعمت عطا فرمائی، علم و ہنر سے نوازا، عقل و دانش عطا کی اور روحانی و جسمانی سکون کے لیے جوڑے پیدا کیے۔ غرض اس دنیا کو ہر طریقے سے بہت عمدہ
Read more ...

یتیم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
یتیم
………مولانا امان اللہ حنفی
انکل! آج میں نے اسکول کی فیس لے کر جانی ہے۔
یہ کہنے کی دیر تھی اور اس کے منہ پر طمانچہ لگا۔
اشفاق غصہ کی وجہ سے آپے سے باہر ہو گیا کیونکہ وہ یوسف سے تنگ آچکا تھا، میں نے کتنی بار کہا کہ مجھ سے خرچ نہ مانگا کرو! پھر تم مجھے کیوں تنگ کرتے ہو، اپنی منحوس شکل لے کر دفع ہوجاؤ میرے سامنے سے۔
مگر یوسف اپنی جگہ کھڑا رہااس کے رخساروں ٹپ ٹپ آنسو گر رہے تھے اور وہ زار و قطار روئے جا رہا تھا۔
Read more ...

خواجہ فریدالدین گنج شکر رحمہ اللہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خواجہ فریدالدین گنج شکر رحمہ اللہ
……… مولانامحمدطارق نعمان
اللہ والے وہ ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کہ اللہ یاد آجاتاہے ان کے کام اورمقام کواللہ پاک بلند کردیتاہے وہ دنیامیں ہوتے ہیں توان کے چاہنے والے انہیں بلندیوں میں دیکھتے ہیں اورجب دنیاسے جاتے ہیں تووہ چاہنے والوں کے دلوں میں رَس بس جایاکرتے ہیں ان ہی اللہ والوں میں ایک عظیم ولی ،صوفی باصفا،عظیم شاعر وعظیم روحانی شخصیت جناب حضرت خواجہ فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ ہیں ان کی زندگی پہ ہی صرف اگر لکھاجائے توایک ضخیم کتاب بن سکتی ہے آئیے گلشن گنج شکر کی سیر کرتے ہیں۔
جناب فرید الدین گنج شکر کا اصل نام مسعو د اور لقب فرید الدین تھا۔ فرید الدین رحمۃ اللہ علیہ بغیر کسی شک و شبہ کے پنجابی ادب کے پہلے اور پنجابی شاعری کی بنیاد مانے جاتے ہیں۔
Read more ...
Page 1 of 2