2013

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

div class="mainheading">تذکرۃ الفقہاء: حصہ دوم

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
مولانا محمد عاطف معاویہ حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کا شمار پہلی صف کے کبار فقہاء صحابہ میں ہوتاہے جن میں حضرت عمر ،حضرت علی،حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہم وغیرہ شامل ہیں۔آپ کمال درجہ کی فقیہہ تھیں۔علم تفسیر،علم حدیث،علم اجتہادآپ کی ذات میں بدرجہا اتم موجود تھے۔
علم تفسیر میں مقام:
مجتہد کی نظر صرف قرآن کے ظاہری الفاظ پر نہیں ہوتی بلکہ وہ منشاءِ خداوندی کو بھی سمجھتاہے۔ یہ صفت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا میں موجود تھی۔ ایک مرتبہ آپ کے بھانجے حضرت عروہ نے عرض کیا :خالہ جان! قرآن کی آیت Īإِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌĨ
[البقرہ:158]
Read more ...

قرآن مجید کو بغیر وضو چھونے کا حکم

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
فقہ المسائل:
قرآن مجید کو بغیر وضو چھونے کا حکم
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
سوال:
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک لیکچر میں سنا کہ وہ قرآن مجید کو چھونے کےلیے وضوء کو ضروری قرار نہیں دیتےبلکہ قرآن کی آیت : لَا
يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
کے متعلق کہتے ہیں کہ جو لوگ اس سے انسانوں کے لیے وضوء کو ضروری قرار دیتے ہیں ، ان سے غلط فہمی ہوئی ہے۔ ان کی تقریر کا خلاصہ یہ ہے:
1:آیت قرآنی [واقعہ: 79] کا شان نزول دیکھیں تو پتہ چلتاہے کہ مشرکین یہ اعتراض کرتے تھےکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جو قرآن کی وحی کی جاتی ہے، یہ نعوذباللہ شیطان القاء کرتاہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے جواب دیا کہ قرآن لوح محفوظ میں ہے اسے صرف پاک نفوس ہی چھو سکتے ہیں اوروہ صرف اور صرف فرشتے ہیں،
Read more ...

ادب کیا ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خزائن السنن:
ادب کیا ہے؟
مفتی شبیر احمد حنفی
ادب ایسی چیز ہے جس کے اختیار کرنے سے انسان بلندیاں حاصل کر سکتا ہے۔ مثل مشہور ہے: با ادب با نصیب، بے ادب بے نصیب۔ ادب کیا ہے؟ اسے عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم نے اپنے ایک ملفوظ میں بیان فرمایا۔ افادہ عام کے لیے ہدیہ قارئین ہے۔
عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم نے ارشاد فرمایا:
” اور ادب کیا چیز ہے، سن لیجئے! دین کی کتاب پر ٹوپی کو مت رکھو،اسی طرح قلم، چشمہ اور مسواک وغیرہ کو بھی کتاب پر نہ رکھو، قرآن شریف پر بخاری شریف کو مت رکھو کیونکہ قرآن شریف اللہ کا کلام ہے اور بخاری شریف پر فقہ کی کتاب مت رکھو کیونکہ بخاری شریف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام ہے اورفقہ پر تصوف کی کوئی کتاب نہ رکھو۔ہر چیز کا مرتبہ الگ ہے اور اپنے بڑوں کا ادب رکھو۔ جب اپنا کوئی بڑا خصوصاً اپنا شیخ تقریر کررہاہو تو خود مت بولو۔ اس وقت اگر گوئی علمی نکتہ ذہن میں آجائے تو یہ نہ کہو کہ حضرت! مجھے ایک بات یاد آگئی،
Read more ...

سات فقہاء کا نظریہ حدیث

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
آثار التشریع
سات فقہاء کا نظریہ حدیث
علامہ خالد محمودمدظلہ
پی- ایچ- ڈی لندن
الحمدللہ وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ اما بعد
جس طرح فقہ اور حدیث میں نسبت تضاد نہیں۔محدثین اور فقہاء بھی ایک دوسرے کے ہم دوش چلے ہیں۔ان میں بھی آپس میں کوئی تخالف نہیں۔ بعض کم علم لوگ فقہ کو اس طرح حدیث کا مخالف بتاتے ہیں جس طرح بعض دوسرے کم فہم حدیث کو قرآن کے مقابل لاکھڑا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ حدیث ایک عجمی سازش ہے جو لوگوں کو قرآن سے دور کرنے کی لیے کی گئی ہے۔[معاذاللہ]
ہم یہاں محدثین اور فقہاء دونوں کو ایک ساتھ ملا کر بیان کرتے ہیں اس سے علمی دنیا میں ہم آہنگی پیدا ہوگی۔واللہ ہو الموفق
ہم سب سے پہلے سات بڑے فقہاء کا نظریہ حدیث پیش کرتے ہیں جس سے پتہ چلے گا کہ وہ رائے کو حدیث کے سامنے کس طرح مسترد کرتے ہیں۔
1:حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ(۱۵۰)، 2:حضرت امام محمد رحمہ اللہ(۱۸۹)
Read more ...

فقہ کی اہمیت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

">فقہ کی اہمیت

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
” اسلام“ اللہ تعا لیٰ کا وہ پسندیدہ دین ہے جسے تا قیا مت با قی رہنا ہے۔اس کے سرچشمہ ہدایت اوردستور یعنی قرآن مجید کی حفا ظت کا وعدہ اللہ تعا لیٰ نے خودفر ما یا ہے۔ ارشاد با ری ہے :
’’إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُون ‘‘
(حجر:9)
ہم ہی نے قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے نگہبا ن ہیں۔
اللہ تعا لیٰ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و سلم کی حیا ۃ طیبہ کے ہر ہر گو شے کی حفا ظت فر ما ئی اور اسے بہتر ین نمو نہ قرار دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی حیاۃ طیبہ در اصل قر آ ن کریم کی تشریح وتو ضیح ہے جو آج بھی احا دیث کی کتا بو ں میں موجود ہے۔ دین اسلام جو در حقیقت دستور حیات اور طرز زند گی کا نا م ہے،
Read more ...