جون

ہمارا تعلیمی نظام اور صراط مستقیم کورس

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا تعلیمی نظام اور صراط مستقیم کورس
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
تعلیم کسی بھی قوم کے عروج اور بلندیوں کا پہلا زینہ شمار ہوتی ہے اس کے ذریعے معاشرتی اور اخلاقی اقدار کا سنگ بنیاد رکھا جاتا ہے انسانیت ، رواداری اور باہمی معاملات بھی تعلیم کی کوکھ سے جنم لیتے ہیں۔ انسانی تاریخ کا مطالعہ بتلاتا ہے جب بھی ہم نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں لاپرواہی اور کوتاہی سے کام لیا تو تقدیر نے ہمیں اوجِ ثریا سے زمین پر دے مارا۔
نبوت کے اولین مقاصد میں سے یہ ہے کہ یعلمہم الکتاب پیغمبر ان کو تعلیم کتاب سے بہرہ ور کرتا ہے کیوں اس لیے کہ نبوت کی بعثت ہی اس لیے ہوتی ہے
Read more ...

مُتاثر کُن شخصیت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مُتاثر کُن شخصیت
شمیلہ فرخ ، دہلی
سردیوں کی ایک یخ بستہ شام کو یاسر نے اپنے کچھوے سے کھیلنا چاہا مگر کچھوا سردی سے بچنے اور اپنے آپ کو گرم رکھنے کیلئے اپنے خول میں چُھپا ہوا تھا۔ یاسر نے کچھوے کو خول سے باہر آنے پر آمادہ کرنے کی بُہت کوشش کی مگر بے سود۔ اُس نے ڈنڈا اُٹھا کر کچھوے کی پٹائی بھی کر ڈالی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ رفیق صاحب کمرے میں داخل ہوئے تویاسر نے سارا قصہ ابو کو کہہ سنایا، رفیق صاحب نے یاسر کا ہاتھ تھاما اور بولے ”اِسے چھوڑو اور میرے ساتھ آؤ۔ یاسر کا ہاتھ پکڑے رفیق صاحب اُسے آتشدان کی طرف لے گئے ، آگ جلائی اور حرارت کے پاس ہی بیٹھ کر اس سے باتیں کرنے لگے۔ تھوڑی ہی دیر گُزری تھی
Read more ...

وقت لوٹ کر نہیں آتا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
وقت لوٹ کر نہیں آتا
ام سعد، گگومنڈی
خدیجہ لاہور کی باسی ہے وہ ایک سکول میں پڑھا کر گزارا کرتی ہے حالانکہ جب وہ نئی بیاہی پیا گھر آئی تھی تو اس وقت اس کے ٹھاٹ باٹھ دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ تو پہلے ہی نازوں میں پلی بڑھی تھی مگر شوہر کے وسیع بزنس نے آسائش و آرام میں اضافہ کر دیا۔ شادی کے سال دو سال تو جاو چونچلوں ہی میں گذر گئے مگر آخر وہی ہوا جو ہونا تھا۔ ماں باپ نے خدیجہ کو زیورات سے تو لادا ہی تھا جہیز کا سامان بھی کچھ کم نہ دیا مگر خدیجہ؛ زیور، ادب اور خاوند کے حقوق سے آگاہ نہ تھی خاوند جب دن کا تھکا ہارا کاروباری مصروفیات سے گھر لوٹتا تو خدیجہ کے لیے ہوٹل سے پکا پکایا کھانا بھی لے آتا مگر وہ تھی کہ خاوند جب بھی گھر آتا فلم دیکھنے میں مصروف ہو جاتی۔ ابتدا میں تو وہ نظر انداز ہی کرتا رہا شاید ابھی میکے سے دوری کی وجہ سے دل بہلاتی ہو مگر یہ تو معمول ہی رہا شوہر نے گاہے بگاہے یاد دہانی بھی کروائی
Read more ...

دل بھی کیا چیز ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
دل بھی کیا چیز ہے!
نمرہ ابوذر، سرگودھا
بڑ ے بزرگوں سے سنا ہے کہ انسان کے اندر بھی ایک انسان اور ہوتاہے اگر اندر والا انسان درست ہو تو باہر والا خودبخود درست ہو جاتاہے۔ اگر اندر والا انسان مر جائے تو باہر والا انسان پہلے ہی مرجاتاہے اور اس اندر والے انسان کو دل کہتے ہیں۔ جب دل کا قبلہ ٹھیک ہوجائے تو انسان کا ظاہری چال، ڈھال ،نظر ، سماعت ، قدم ،سوچ ، فکر گویا کہ سب کچھ ٹھیک سمت میں چل پڑتے ہیں اور دل ٹھیک ہوتاہے اللہ کے ذکر سے۔
جیسا کہ اللہ پاک فرماتے ہیں: ’’ الا بذکر اللہ تطمئن القلوب ‘‘
ترجمہ: ’’خبردار رہو اللہ کی یاد وہی چیز ہے جس سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتاہے۔
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر:5
نماز اہل السنت والجماعت
مولانا محمد الیاس گھمن
شروع نماز میں رفع یدین کرنا
:1 عَنِ ابْنِ عُمَرَوَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ تُرْفَعُ الْاَیْدِیْ فِیْ سَبْعِ مَوَاطِنَ …فِیْ اِفْتِتَاحِ الصَّلٰوۃِ۔
(شرح معانی الٓاثار ج1 ص416 باب رفع الیدین عند رویت البیت )
ترجمہ: حضرت ابن عمراور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سات مقامات پر ہاتھوں کو اٹھایا جاتا ہے (ان میں سے ایک) شروع نماز میں۔ ( یعنی تکبیر تحریمہ کے وقت)
:2 عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ رَاَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِیْنَ افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ
(سنن ابی داؤد ج1 ص112 باب تفریع استفتاح الصلوۃ )
Read more ...
Page 1 of 2