اکتوبر

تربیت اولاد

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تربیت اولاد
فاطمہ بتول ،پنڈی
اولاد کی اچھی تر بیت کر نا بھی عورت کی ذمہ داری ہے کہ بچے ماں کے ساتھ زیاد ہ وقت گزارتے ہیں ، اس لیے جب ماں بچپن میں ہی ان بچوں کی تر بیت کرے گی تو یہ بڑے ہوکر نیک بنیں گے۔ بچے کی مثال پگھلی ہوئی دھا ت کی طرح ہو تی ہے ، اس کو آپ جس سا نچے میں ڈالیں گے اسی کی شکل اختیا ر کر لے گی۔ تو ماں بچپن سے اسے نیکی سکھائے گی تو بچے بھی نیک بن جائیں گے اور اگر بچپن میں محبت کی وجہ سے اُ ن کی تر بیت نہ کی تو پھر یہ بڑے ہوکر کسی کی بھی بات نہیں سنیں گے۔ یاد رکھئے کہ ” بچپن کی کوتاہیاں بچپن میں بھی انسان سے زائل نہیں ہوتیں “ یہ دیکھا گیا ہے کہ بعض عورتیں بچوں کے معاملے بالکل ہی لا پر واہ ہوتی ہیں۔ جس کے اثرات بچوں کی شخصیت پر پڑتے ہیں۔ اس لئے بچوں کی تر بیت پر خصوصی توجہ دیں۔
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

قسط نمبر 9

نماز اہل السنت والجماعت
مولانا محمد الیاس گھمن
سجدہ سات اعضاء پر کرنا :
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ اُمِرَالنَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَنْ یَّسْجُدَعَلٰیٰ سَبْعَۃِ اَعْضَائٍ وَلَا یَکُفَّ شَعْرًاوَلاَثَوْباًاَلْجَبْھَۃِوَالْیَدَیْنِ وَالرُّکْبَتَیْنِ وَالرِّجْلَیْنِ۔
(صحیح البخاری ج1 ص112 باب السجود علی سبعۃ اعظم ،صحیح مسلم ج 1ص193 باب اعضاء السجود والنھی عن کف الشعر)
ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا تھا کہ سات اعضاء پر سجدہ کریں اور اپنے بالوں اور کپڑوں کو تہ نہ کریں ، (وہ اعضاء یہ ہیں) پیشانی، دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں۔
Read more ...

یہ تھی حکومت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
یہ تھی حکومت
امۃالودود، چکوال
ایک دن گرمی کی سخت دوپہر میں لو چل رہی تھی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ جنگل کی طرف جارہے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کسی نے دور سے پہچان لیا کہ امیر المومنین ہیں۔قریب جاکر آواز دی:” امیر المومنین! اس وقت سخت گرمی اور لو میں کہاں جارہے ہیں؟“ فرمایا:” بیت المال کا اونٹ گم ہو گیا ہے، اس کی تلاش میں جارہا ہوں۔“ انہوں نے عرض کیا :” کسی خادم کو بھیج دیتے!“فرمایا:” قیامت میں تو سوال مجھ سے ہو گا ،خادم سے نہ ہوگا۔“عرض کیا:” پھر تھوڑی دیر توقف کر کے تشریف لے جائیے ، ذرا گرمی کم ہو جائے۔“ فرمایا :” جھنم اشد حرا “جہنم کی آگ اس بھی زیادہ گرم ہے۔ یہ کہہ کر اسی دھوپ اور لُو میں جنگل تشریف لے گئے۔ یہ تھی سلطنت!ایک بار منبر پرکھڑے ہوئے خطبہ دے رہے تھے،خطبہ میں فرمایا: ”اسمعواواطیعوا“ [سنو اور اطاعت کرو]ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا:
Read more ...

ہندوستانی ثقافت کی یلغار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہندوستانی ثقافت کی یلغار
فوزیہ گڑنگی، مانسہرہ
1947ء کی جنگ آزادی کے بعد ہندوستان کے چار صوبوں پر مشتمل ریاست کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام دیا گیا۔ دنیا ئے اسلام نے بخوشی اسے اپنا قلعہ مان لیا۔ پاکستان کے تسلیم ہونے پر جہاں ایک طرف مسلمان خوشی منا رہے تھے تو دوسری طرف ہندو بھیڑیے اپنی ماتا کے ٹکڑے ہونے پر غضب ناک تھے۔ہندو اور سکھ کسی صورت بھی پاکستان کی علیحدگی پر تیار نہ تھے۔ ہندو رہنماؤں کی رائے تھی کہ مسلمانوں کے لیے ہماری نہیں تو انگریزوں کی غلامی لازم و ملزوم ہے۔ورنہ یہ قوم کسی بھی وقت خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔مگر مسلمان بھی اس وقت جوش وولولہ میں افق پر تھے۔ بوڑھے، جوان ،بچے اور عورتیں سبھی تحریک آزادی میں پیش پیش تھے۔ بالآخر مسلمان اپنا تن من دھن قربان کر کے پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے
Read more ...
Page 1 of 2