احناف ڈیجیٹل لائبریری

قیامت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قیامت
1:قیامت کی تعریف
دنیا دار العمل اور آخرت دار الجزاء ہے، دنیا میں انسان عمل اپنی حیثیت کے مطابق کرتا ہے اور آخرت میں اللہ تعالیٰ جزاء اپنی شان کے مطابق دیں گے۔ اسی دار الجزاء کا نام ”قیامت“ ہے۔وقوع قیامت پرایمان رکھنا توحید اور رسالت کے بعدتیسرااہم اور بنیادی عقیدہ ہے جس کاانکارکرنا آدمی کودائرہ اسلام سے خارج کر دیتا ہے
Read more ...

نبوت اورسالت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نبوت اورسالت
نبی کی تعریف
وہ انسان جس پر وحی نازل ہو، معصوم ہو اور اس کی اتباع فرض ہو۔
1:نبی اوررسول میں فرق
رسول: اللہ کی طرف سےبھیجے ہوئےاس قاصدکوکہتےہیں جوتبلیغِ احکام اورہدایتِ خلق کیلیے مامورہواوراس کومستقل کتاب یاصحیفہ دیاجائے۔
نبی: وہ ہے جس پر مستقل کتاب یا صحیفہ نازل نہ ہوا ہو۔
Read more ...

تَوحِید

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تَوحِید
خداوندقدوس کواپنی ذات اورصفات میں وحدہ لاشریک سمجھنا،دل و جان سے اُسےاپنا رب تسلیم کرنا اوراس کے غیرکی نفی کرنا ”توحید“کہلاتاہے۔
توحیدکی تین قسمیں ہیں
توحیدربوبیت
توحیدالوہیت
Read more ...

بعض معمولاتِ اعتکاف

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بعض معمولاتِ اعتکاف
اعتکاف میں انسان دوسرے کاموں سے کنارہ کش ہو کر مسجد ہی میں رہتا ہے، اس لیے اس وقت کو غیر ضروری کاموں اور آرام طلبی میں گزارنے کی بجائے تلاوت، ذکر و اذکار اور نفلی عبادات میں گزارنا چاہیے۔ اعتکاف کیلیے کوئی خاص نفلی عبادات متعین تو نہیں بلکہ جو میسر ہو سکے انسان کو کرنی چاہیےالبتہ وہ خاص نوافل جو انسان عام حالات میں نہیں کر پاتا، اعتکاف میں ان کی ادائیگی کا بہترین موقع ہوتا ہے۔
Read more ...

اقسام اعتکاف

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اقسام اعتکاف
اعتکاف کی تین قسمیں ہیں: واجب،سنت،نفل
1: اعتکافِ واجب
اعتکاف واجب وہ ہے جو منت ماننے سے واجب ہو گیا ہو یا کسی مسنون اعتکاف کے توڑ دینے سے اس کی قضا واجب ہو گئی ہو۔
اعتکافِ واجب کے مسائل
1: جس اعتکاف کی زبان سےمنت مان لی ہووہ منت کسی شرط پرموقوف ہو یا نہ ہودونوں صورتوں میں اعتکاف واجب ہوجاتاہے۔
2: صرف دل میں نیت کر لینے سے منت نہیں ہوتی بلکہ زبان سے الفاظ کا ادا کرنا ضروری ہے۔
Read more ...

اعتکاف کے فضائل ومسائل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اعتکاف کے فضائل ومسائل
اعتکاف کی تعریف
اعتکاف کا لفظی معنی ہے:”ٹھہرنا اور رکنا“۔ اعتکاف کرنے والا کچھ مدت کیلیے ایک خاص جگہ میں یعنی مرد مسجد میں اور عورت گھر کے خاص حصہ میں جس کو اس نے منتخب کیا ہوتا ہے ٹھہرا اور رکا رہتا ہے، اس لیے اسے ”اعتکاف“ کہتے ہیں۔
فضائل اعتکاف
Read more ...

عرضِ مؤلف

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
عرضِ مؤلف
”اعتکاف کورس“ آپ کے ہاتھوں میں ہے جو معتکفین کیلیے ایک انمول تحفہ ہے۔ اس کی ترتیب کی بنیادی طور پر دو وجوہات ہیں
1: رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اعتکاف کی عبادت سرانجام دیتی ہے۔ مبارک ساعات اور مسجد کے بابرکت ماحول میں ذکر و عبادات کا لطف تو ہوتا ہی ہے لیکن اعتکاف کے مسائل نہ جاننے کی وجہ سےبے حد غلطیاں واقع ہو جاتی ہیں،
Read more ...

قسط60 مآخذ ومراجع

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط60 مآخذ ومراجع
)کتاب کی تیاری میں درج ذیل کتب سے استفادہ کیا گیا ہے(

نمبر شمار نام کتاب مصنف سن وفات 1 قرآن کریم ……… ……… 2 موطا امام مالک امام مالک بن انس رحمہ اللہ 179ھ 3 الزھد والرقائق امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ 181ھ 4 مسند احمد امام احمد بن محمد بن حنبل رحمہ اللہ 241ھ 5 مسند عبد بن حُمید امام عبد بن حمیدبن نصر رحمہ اللہ 249ھ 6 صحیح بخاری امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ 256ھ 7 صحیح مسلم امام مسلم بن حجاج نیشاپوری رحمہ اللہ 261 ھ 8 سنن ابن ماجہ امام محمد بن یزید قزوینی رحمہ اللہ 273ھ 9 سنن ابی داؤد امام سلیمان بن اشعث رحمہ اللہ 275 ھ 10 جامع الترمذی امام محمد بن عیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ 279ھ 11 کتاب الحلم امام ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ 281ھ 12 مسند بزار امام احمد بن عمرو بزار رحمہ اللہ 292ھ 13 سنن نسائی امام احمد بن شعیب نسائی رحمہ اللہ 303ھ 14 مسند ابی یعلیٰ امام احمد بن علی ابو یعلیٰ رحمہ اللہ 307ھ 15 صحیح ابن خزیمہ امام محمد بن اسحاق خزیمہ رحمہ اللہ 311ھ 16 مساوی الاخلاق امام محمد بن جعفرخ

Read more ...

قسط-59 خاتمہ بالایمان

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط-59 خاتمہ بالایمان
اللہ تعالیٰ جس کوایمان کی سلامتی والی موت نصیب فرمادیں اس سے بڑا خوش قسمت بھلا اور کون ہو سکتا ہے !! بسا اوقات انسان ساری زندگی جنت کے قریب کرنے والے اعمال کرتا رہتا ہے لیکن ان میں ریاکاری ، دکھلاوا اور خودنمائی کا زہر بھی خود ملاتا رہتا ہے جس کی وجہ سے اخلاص ، رضاء الہی اور خدا کی خوشنودی ختم ہو جاتی ہے۔ اب خدائے لم یزل کا قانون عدل یہ ہے کہ جو جیسا کام کرے اس کا صلہ اس کو ویسا ہی ملے اس لیے کبھی گناہوں کا زہر یوں ظاہر ہوتا ہے کہ انسان کی زندگی کا اختتام بہت برا ہوتا ہے ۔ اعاذنا اللہ
کبھی خدا کا دریائے کرم یوں موج مارتا ہے کہ نالائق اور عذاب کےمستحق کا بیڑا پار لگ جاتا ہے ۔ وہ ساری زندگی نافرمانی میں مبتلا رہتا ہے ایسے اعمال کرتا ہے جو اسے جہنم کے کنارے پر لا کھڑا کرتے ہیں لیکن یکایک وہ کریم ذات اس کو حسن خاتمہ کی دولت
Read more ...

قسط-58 غفلت کا علاج

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط-58 غفلت کا علاج
اللہ تعالیٰ نے جیسے ہمیں زندگی عطاء فرمائی ہے بالکل اسی طرح ہمیں موت بھی ضرور دیں گے ۔ اس زندگی کے مختصر ایام اگر اللہ تعالیٰ کے احکام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقوں کے مطابق گزار لیے تو آخرت میں اللہ تعالیٰ مرتبہ و مقام ، عزت و انعام اور اجر وثواب سے نوازیں گے ورنہ اس ذات کی ناراضگی اور عذاب بہت سخت ہے ۔بسا اوقات انسان دنیا اور اس کی رنگینیوں میں اس قدر کھو جاتا ہے کہ آخرت کو بالکل بھول جاتا ہے۔
یہ دنیا جہاں انسان نے چند دن گزارنے ہیں یہاں کے لیے ہروقت اور ہر طرح کی تیاری کرتا ہے ، اسباب عیش و عشرت ، جاہ و حشمت ، حصول عزت ، اچھی شہر
Read more ...