احناف ڈیجیٹل لائبریری

دارالعلوم دیوبند

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
دارالعلوم دیوبند
نتیجہ فکر : عنایت اللہ عینی
د: دنیائے کفر سے بر سر پیکار ہے دیوبند
 
دین اسلام کا علمبردار ہے
 
دیوبند
 
ا: اللہ کے دین کا وہ محافظ ہے
 
حکومت خدائی کا سالار ہے
Read more ...

فضائل اعمال اور اعتراضات کا علمی جائزہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
قسط نمبر :1
فضائل اعمال اور اعتراضات کا علمی جائزہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
انسان کو پیدا کرنے بعداللہ رب العزت نے اس کی ہدایت اور کامیابی کے لیے حضرات انبیاءکرام علیہم السلام کو مبعوث فر مایا تاکہ وہ اپنے اقوال اور اعمال سے مخلوق خدا کو دنیا میں آنے کا اصلی مقصد یاد دلائیں چنانچہ حضرات انبیا ء کرام علیہم السلام کا مبارک سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوکر نبی آخری الزمان حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک چلتا رہا تمام انبیاء کی محنت مخلوق خدا کو خدا سے جوڑنے پررہی۔ اللہ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تھوڑے عرصے میں ایک جانثار جماعت… صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین …عطافرمائی یہ وہ جماعت تھی جس نے مشن نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تکمیل کے لیے جاں گسل مراحل کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور دنیا کے کونے کونے میں اسلام کا پرچم سر بلند کیا۔
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت… نماز تراویح 20 رکعات

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط نمبر 27
نماز اہل السنت والجماعت… نماز تراویح 20 رکعات
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
چونکہ رمضان المبارک بالکل قریب ہے اور بہت سے قارئین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بعض لوگ حدیث کا نام لے کر کہتے ہیں کہ حدیث میں تراویح کی تعداد 8ہے۔حالانکہ ہم اہل السنت والجماعت 20 رکعات تراویح پڑھتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟ کیاہمارے پاس اس کے دلائل موجود ہیں۔
رمضان مقدس کا مہینہ عالم روحانیت کا موسم بہار ہے۔ اس کی مخصوص عبادات میں دن کا روزہ اور رات کا قیام یعنی نماز تراویح بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کی برکات کا یہ عالم ہے کہ اس میں ایک نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کاثواب ستر فرائض کے برابر کر دیا جاتا ہے۔
(شعب الایمان للبیہقی ج3 ص 305 ، مشکوۃ المصابیح ج1 ص173)
Read more ...

لطائف و معارف سورۂ فاتحہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خزائن السنن:
لطائف و معارف سورۂ فاتحہ
مفتی شبیر احمد حنفی
”سورۃ الفاتحہ“ کو ام القرآن اور خلاصۃ القرآن ہونے کی حیثیت حاصل ہے۔ اس کے دقیق مضامین، دلنشین فرامین اور لطائف و معارف ایک عظیم شان کے مالک ہیں۔عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے عالی ذوق پر اس کی تشریح فرمائی ہے، وقتاً فوقتاً ہم اسے ہدیہ قارئین کرتے رہیں گے۔
حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختررحمہ اللہ نے فرمایا:”الحمد ﷲ“ کے معنیٰ ہیں کہ سب تعریفیں اﷲ کے لیے خاص ہیں۔ میرے شیخ حضرت شاہ عبد الغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ نے مجھے تفسیر پڑھاتے ہوئے فرمایا تھا کہ تعریف کی چار قسمیں ہیں:
(1) بندہ اﷲ کی تعریف کرے۔
Read more ...

سیدناجابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ الفقہاء:
سیدناجابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما
مولانا محمد عاطف معاویہ حفظہ اللہ
نام ونسب
ابوعبد اللہ جابر بن عبد اللہ بن عمرو الانصاری
آپ کا شمار ان انصار صحابہ میں ہوتا ہے جنہوں نے بیعت عقبہ میں شرکت کی۔ آپ کو یہ سعادت حاصل ہے کہ خود بھی صحابی ہیں اور ان کے والد بھی صحابی ہیں، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ایک رات پچیس مرتبہ دعا فرمائی تھی۔ نیز آپ کا شمار ان خوش نصیب صحابہ میں ہوتا ہے جو محدث بھی تھے اور فقیہ بھی یعنی الفاظ پیغمبرکے محافظ بھی تھے اور مراد پیغمبر بھی سمجھتے تھے۔
علمی واجتہادی مقام
Read more ...

دورہ تحقیق المسائل… افادیت اور ضرورت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

   

دورہ تحقیق المسائل… افادیت اور ضرورت
مولانا محمد کلیم اللہ
This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
قرآن وسنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت87 جنوبی سرگودھا میں تیسراسالانہ 12 روزہ دورہ تحقیق المسائل بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے فوراً بعد 15 جون 2013 ء کو پابندی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے اسباق شروع کر دیے گئے۔ ملک بھر سے فضلاء ،علماء ، طلباء ، مدرسین ،ائمہ مساجد اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے تقریباً 350 افراد نے اس کورس میں اپنی حاضری یقینی بنائی۔ اتنی سخت گرمیوں میں جب دھوپ اور اس کی تپش جسم کے رویں رویں کو جھلسا رہی تھی اور سورج اپنی بے رحم آنکھیں ماتھے پر ٹکائے خوب جولانی دکھا رہا تھا ایسے وقت میں طلب علم کے متوالوں کا ایک مشن اور کاز کے لیے مل بیٹھنا اور مسلک اہل السنت والجماعت کی حفاظت اور دفاع کا عزم مصمم کرنا محض اللہ کریم کا فضل ہے۔
Read more ...

اسے آ گیا ہے مرنا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اسے آ گیا ہے مرنا !!
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اپنے مرشد ومربی حضرت شاہ حکیم محمد اختر رحمہ اللہ کی یاد میں مغموم دل کی آواز جن کے دم قدم سے اللہ کریم نے دین کی خدمت کے لیے قبول فرمایا۔
1928 ءکو ہندوستان کے شہر پرتاب گڑھ میں ایک ایسے بچے نے جنم لیاجس نے بڑے ہوکر تزکیہ نفوس کی بدولت لاکھوں بندگان خدا کی زندگی کی کایا پلٹ دی۔ یعنی میرے مرشد ومربی حضرت والا الشاہ حکیم محمد اختر رحمۃ اللہ علیہ رحمۃ ًواسعۃ ًحضرت والا کی زندگی کے بے شمار پہلو ہیں جن پر لکھا جا سکتا ہے آپ نے اپنی محنت کا میدان پیسے اور شہرت کو نہیں بلکہ لوگوں کے قلوب کو بنایا اور ان کے دلوں سے ماسوی اللہ کی آلائشیں باہر نکال پھینکیں۔ عشق مجازی ،حسن پرستی ،اغلام بازی ،بدنظری جیسے گناہوں کو معاشرے سے ختم کرنے کی دن رات محنت کی۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ یہ محض گناہ ہی نہیں بلکہ بہت سارے کبیرہ گناہوں کا پیش خیمہ ہیں۔
Read more ...

متکلمِ اسلام کے حضور نذرانہ عقیدت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
متکلمِ اسلام کے حضور نذرانہ عقیدت
مولانا محمد نعیم اللہ ،پشاور
متکلم اسلام سفیر احناف مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی دینی، علمی، تبلیغی، اصلاحی اور مسلکی و مذہبی خدمات کا ہر صاحب انصاف شخص معترف ہے۔ اللہ کریم نے آپ سے جس مختصر وقت میں دین کے اہم شعبوں کے احیاء اور تجدید کا کام لیا ہے وہ کسی پر مخفی نہیں۔ وقتا فوقتاً بعض شعراء نے آپ کی ان مساعی جمیلہ کو دیکھ کر آپ کے حضور نذرانہ عقیدت بھی پیش فرمایا ہے انہیں میں ایک نام مولانا محمد نعیم اللہ پشاوری حفظہ اللہ کا بھی ہے ، چنانچہ وہ لکھتے ہیں:
قسما برب العباد یا الیاس
Read more ...

جمائی کے وقت منہ پر ہاتھ رکھنا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آداب معاشرت:
جمائی کے وقت منہ پر ہاتھ رکھنا
مولانا محمد ابوبکر اوکاڑوی ﷾
عن ابی سعيد الخدري قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا تثاوب أحدكم فليمسك بيده على فيه فإن الشيطان يدخل۔
صحیح مسلم: رقم الحدیث2995
ترجمہ:
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی کو جمائی آئے تو اسے چاہیے کہ اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لے، کیونکہ اس وقت شیطان چاہتا ہے کہ اندر داخل ہو جائے۔
تشریح:
Read more ...

نماز اہل السنت و ا لجماعت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فرضیت جمعہ: قسط نمبر19
نماز اہل السنت و ا لجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
جمعہ کے دن نماز جمعہ ادا کرنا فرض عین ہے۔ مریض، مسافر ،عورت،بچے، غلام اور مجنون کے علاوہ باقی لوگوں پر نماز جمعہ میں شریک ہونا ضروری ہے۔ ورنہ سخت گنہگار ہوں گے۔
:1 عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الآْخِرِ فَعَلَیْہِ الْجُمْعَۃُ یَوْمَ الْجُمْعَۃِ اِلَّامَرِیْضٌ أَوْ مُسَافِرٌ أَوْاِمْرَأَۃٌ أَوْ صَبِیٌّ أَوْ مَمْلُوْکٌ فَمَنِ اسْتَغْنٰی بِلَھْوٍ أَوْ تِجَارَۃٍ اِسْتَغْنَی اللّٰہُ عَنْہُ وَاللّٰہُ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ۔
(سنن الدار قطنی ص 273،،السنن الکبریٰ للبیہقی ج3 ص184)
ترجمہ: حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’
Read more ...