احناف ڈیجیٹل لائبریری

تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وسلم … حصہ دوم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وسلم … حصہ دوم
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی راہنمائی کے لیے اپنے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا پھر ان پر ایمان لانے کا حکم دیا اور ان سے محبت، اطاعت اور تعظیم کو لازم قرار دیا۔
امت میں سب سے زیادہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اور اس کے بعد درجہ بدرجہ تمام اہل ایمان نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم کی ہے۔ تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دائرہ بہت وسیع ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب ہرہر چیز کو عظمت کی نگاہ سے دیکھنا اور قدر کرنا شامل ہے۔
Read more ...

تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وسلم …حصہ اول

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وسلم …حصہ اول
اللہ تعالیٰ نےاپنی تمام مخلوقات میں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو عزت و شرافت، احترام و تعظیم اور مقام و مرتبہ عطا فرمایا ہے اتنا کسی اور کو نہیں دیا گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دل سے وجہ تخلیق کائنات، مقصد تخلیق کائنات، واجب الاتباع، خاتم الانبیاء، شفیع المذنبین، رحمۃللعالمین، محسن، مشفق، ہادی، رہبر اور محبوب جاننا اور ماننا ضروری ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امت پر جتنے حقوق ہیں ان میں اطاعت کے بعد دوسرا بڑا حق آپ کی تعظیم بجا لانا ہے۔ تعظیم کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی شان کے لائق آپ سے تعلق رکھا جائے،
Read more ...

اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر انعامات

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر انعامات
اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ہم ہر روز یہ دعا مانگتے ہیں:
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ O صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ O
سورۃ الفاتحہ، آیت نمبر 7،6
Read more ...

اطاعتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اطاعتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ تعالیٰ کا لاکھ احسان و ہزار ہا شکر ہے کہ اس نے اس امت میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغمبر بنا کر بھیجا اور اپنی عظیم کتاب ”قرآن مجید“ آپ پر نازل فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ہدایت کا نور پوری دنیا میں پھیلا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں دین متین کی زبانی تعلیم دی وہاں اس کی عملی شکل بھی اپنے اعمال مبارکہ سے بیان فرما دی۔ یہی وجہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو قرآنی نمونہ قرار دیا گیا۔
Read more ...

بری خصلتوں سے بچیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بری خصلتوں سے بچیں!!
اللہ تعالیٰ نے دنیا کو پیدا فرمایا اس میں خیر اور شر دونوں رکھ دیے اب کچھ لوگوں نے برائی کو اپنے لیے پسند کیا تو برے بن گئے اور جس نے اپنے لیے خیر کو پسند کیا وہ اچھے بن گئے۔ چونکہ یہ دنیا تضادات کا مجموعہ ہے اس میں آدم جیسا نبی ہے تو ابلیس جیسا لعین بھی ہے، یہاں ملائکہ کا نزول ہوتا ہے اور شیاطین جنات کا بسیرا بھی، ابراہیم جیسا خلیل ہے تو نمرود جیسا مردود بھی ہے،موسیٰ جیسا موحد ہے تو فرعون جیسا بدبخت بھی ہے،وجہ تخلیق کائنات خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہیں تو ابوجہل و ابولہب جیسے متمرد بھی ہیں،
Read more ...

غصے پر قابو پائیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
غصے پر قابو پائیے!
اللہ تعالیٰ نے انسان میں فطرتاً ”غصہ “رکھا ہے۔ جب اس کی مرضی اور مزاج کے خلاف کوئی بات پیش آتی ہے تو اس میں غصے کی آگ بھڑک اٹھتی ہے جس کی وجہ سے وہ طیش میں آجاتا ہے، اس کی رگیں پھول جاتی ہیں، چہرہ اور آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں اورکبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اس کے ہاتھ پاؤں کانپنے اور زبان لڑکھڑانے لگتی ہے ۔ ایسے وقت میں اس کی دماغی حالت اپنی حالت پر باقی نہیں رہتی یہی وہ وقت ہوتا ہے جب وہ ایسے فیصلے کرتا ہے جن کی وجہ سے اس کا مستقبل برباد ہوجاتا ہے۔ گھر بار، بیوی بچے اور دوست احباب سب اس سے بچھڑ جاتے ہیں۔
Read more ...

اللہ کا کرم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اللہ کا کرم
اللہ تعالیٰ کے ہاں ہماری نیکیاں اور برائیاں دونوں لکھی جاتی ہیں، قیامت کے دن ان کا حساب لگایا جائے گا جس کی نیکیاں زیادہ ہوں گی وہ جنت میں بھیجا جائے گا اور جس کی برائیاں زیادہ ہوں گی قانون کے مطابق اس کے لیے جہنم کا فیصلہ ہوگا لیکن اللہ اپنے کرم کے ساتھ شفاعت کی اجازت دیں گے چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،صحابہ کرام، علماء، شہداء، حجاج، حفاظ، قراء اور نابالغ اولاد، قرآن کریم اور روزہ وغیرہ اہل ایمان کےلیے بخشش کی سفارش کریں گے جسے اللہ رب العزت محض اپنے فضل سے جس کے بارے میں چاہیں گے، قبول فرمائیں گے۔
Read more ...

مال، صحت اور سکون

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مال، صحت اور سکون
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صرف اپنے در کا محتاج بنائے اور لوگوں کی محتاجی سے بچائے۔اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے مال، صحت اور سکون بہت بڑی نعمتیں ہیں۔ جس کو اللہ کی نعمتیں میسر ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ شکر ادا کرے تاکہ اللہ تعالیٰ ان میں مزید اضافہ اور برکتیں عطا فرماتے رہیں۔
Read more ...

مزاج حسینی اپنائیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مزاج حسینی اپنائیے!
اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت نازل ہو سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما پر جنہوں نے اپنی عملی زندگی سے اہل اسلام کو جینے اور راہ حق میں قربان ہونے کا سبق دیا۔ آج بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ حضرت حسین کی صرف شہادت کو بیان کیا جاتا ہے آپ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، زہد و تقویٰ، خشیت وللٰہیت، علم و تفقہ، عبادت و ریاضت، تواضع و انکساری، جمال و کمال، عفو و درگزر، فیاضی و سخاوت، گفتار ورفتار، جلوت خلوت، قول وعمل، ایثاروہمدردی، عادات واطوار، خوش خلقی، حسن سلوک، مروت رواداری،شجاعت وعزیمت، دوراندیشی وفر است،حکمت ودانائی، محبت و معرفت ِخداوندی اورمتبع سنت ہونے کی باتیں عموماً نظر انداز کی جاتی ہیں۔
Read more ...

مزاج فاروقی اپنائیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مزاج فاروقی اپنائیے!
اللہ تعالیٰ کا مہینہ محرم الحرام شروع ہو چکا ہے۔ محرم الحرام ان چار محترم مہینوں میں شامل ہے جن کو قرآن کریم نے قابل احترام قرار دیا ہے، حسن اتفاق دیکھیے کہ اسلامی سال کے آغاز میں اللہ کے نام پر قربانی کے داستانیں رقم ہیں اور اسلامی سال کے آخر میں بھی قربانی کا درس موجود ہے۔تاریخ میں دو ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن سے ہمیں معاشرتی زندگی گزارنے کی بہت ساری باتوں کا عملی درس ملتا ہے:
Read more ...