احناف ڈیجیٹل لائبریری

فتاویٰ تاتار خانیہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ: دوسری قسط:
فتاویٰ تاتار خانیہ
مفتی محمد یوسف حفظہ اللہ
اصل نام کیا ہے؟
فیروز شاہ تغلق کے ایک باصلاحیت وزیر اور فوجی جرنیل امیر تاتارخان کی فرمائش پر تحریر کیے جانے والے فتاویٰ تاتار خانیہ کے اصل نام کے بارے میں مختلف اقوال موجود ہیں:
1:علامہ حاجی خلیفہ رحمہ اللہ نے دو جگہ اس کتاب کا تعارف پیش کیا ہے ایک جگہ لکھتے ہیں.
” وذكر أنه أشار إلى جمعه الخان الأعظم تاتار خان ولم يسم ولذلك اشتهر به وقيل : إنه سماه زاد المسافر“
کشف الظنون ج1ص253
”یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ یہ کتاب خان اعظم تاتار خان کی فرمائش اور ایماء پر مرتب کی گئی ہے کتاب چونکہ کسی نام سے موسوم نہیں کی گئی تھی اس لیے ”فتاویٰ تاتار خانیہ “کے نام سے مشہور ہوگئی۔یہ بھی کہا جاتاہے کہ فاضل مصنف نے اس کتاب کا نام ”زاد المسافر“ رکھا تھا“۔
Read more ...

شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تذکرۃ الاکابر:
شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ
مولانا محمدارشد سجاد حفظہ اللہ
برکۃ العصر شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندہلوی رحمہ اللہ کی ذات گرامی عالم اسلام کی عظیم شخصیت ہیں۔ آپ قرآن وسنت کے ماہر، علم حدیث کے زبردست فاضل اور اپنے دور کے بہت بڑے عالم اور ولی تھے۔
عرصہ دراز تک درس حدیث میں مشغول رہے۔ آپ کو یہ سعادت حاصل ہے کہ جب بھی لفظِ”شیخ الحدیث“ بولا جاتا ہے تو اس سے مراد آپ کی ذات گرامی ہوتی ہے۔ آپ بیک وقت محدث، مفسر،فقیہ،مصنف،عالم باعمل اور مورخ اسلام ہونے کے ساتھ ساتھ راہ سلوک میں بھی بلند مقام رکھتے تھے۔
ولادت باسعادت:
آپ رحمہ اللہ 11رمضان المبارک 1315ھ کو عالم دنیا میں رونق افروز ہوئے۔ اڑھائی سال کی عمر میں اپنے والد گرامی کے ساتھ گنگوہ میں حاضری نصیب ہوئی۔
Read more ...

اسم ذات کی محبت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مجلس الشیخ:
اسم ذات کی محبت
ترتیب و عنوانات: مفتی شبیر احمد حنفی
5جولائی 2012ء بروز جمعرات حضرت الشیخ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے خانقاہ اشرفیہ اختریہ مرکز اہل السنۃ و الجماعۃ 87 جنوبی سرگودھا میں منعقدہ ماہانہ مجلسِ ذکر سے خطاب فرمایا، جس میں ’’ اللہ کے نام کی محبت ‘‘ کے عنوان پر پُر اثرگفتگو فرمائی۔ بیان کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
الحمد للہ وحدہ لا شریک لہ والصلوۃ و السلام علٰی من لا نبی بعدہ اما بعد فَاَعُوْذُ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ:
وَالَّذِيْنَ آمَنُوْا أَشَدُّ حُبًّا لِلّهِ .
سورۃ البقرۃ:165
Read more ...

علم کے بحر بیکراں …….سیدنا عکرمہ رحمہ اللہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ المحدثین قسط نمبر 2
علم کے بحر بیکراں …….سیدنا عکرمہ رحمہ اللہ
مولانا محمد اکمل راجنپوری حفظہ اللہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ کا شمار تابعین کے اس طبقہ میں ہوتا ہے جو جبال علم اور مجمع البحرین مانے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو علوم عالیہ شریفہ میں بہت بڑا حصہ عطا فرمایا تھا، ”علم کے بحر بیکراں……. سیدنا عکرمہ رحمہ اللہ “کے عنوان سے ان کی علم تفسیر و علم حدیث میں مہارت کو بیان کیا گیا تھا۔ اسی سلسلہ کی دیگر کڑیوں کا تذکرہ درج ذیل ہے۔
3:علم فقہ:
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ کا خاص فن حدیث تھا، لیکن اس کےساتھ ساتھ وہ فقہ میں بھی کسی سے پیچھے نہ تھے۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ اپنے زمانے کے فقہ کے بڑے علماء میں تھے۔
تہذیب التہذیب: ج7ص271
Read more ...

ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ الفقہاء: آخری قسط
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
مولانا محمد عاطف معاویہ حفظہ اللہ
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا شمار فقہاء میں ہوتا ہے۔ قرآن سنت سے استنباط اور روز مرہ کے پیش آمدہ مسائل کا حل پیش کرنے میں کمال درجہ کی صلاحیت سے بہرہ ور تھیں۔ ان کے اجتہادات و استنباطات کا تذکرہ چل رہا ہے، اسی سلسلے کی کڑی درج ذیل مسائل بھی ہیں جو کہ پیش خدمت ہیں۔
عورت کا باجماعت نمازاداکرنے کے لئے مسجد آنا:
حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر حضرت عیسی علیہ السلام تک جتنے انبیاء کرام علیہم السلام اس دنیا میں تشریف لائے ہرنبی کی شریعت میں فحاشی،عریانی اوربدکاری کوغلط سمجھاگیا۔ اسلام چونکہ ایک کامل و مکمل ضابطہ حیات ہے،
Read more ...

شعبان المعظم و شب براءت؛ فضائل و احکام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فقہ المسائل
شعبان المعظم و شب براءت؛ فضائل و احکام
متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
اسلامی سال کاآغاز ماہِ محرم سے اور اختتام ماہِ ذوالحجہ پر ہوتا ہے۔ شعبان آٹھواں اسلامی مہینہ ہے جو رمضان المقدس سے پہلے آتا ہے۔ اس مہینے کو اللہ تعالیٰٰنے بہت فضیلت عطا فرمائی ہے، جس کی عظیم وجہ تو یہ معلوم ہوتی ہےکہ اس مہینہ میں ماہ ِرمضان کے روزوں، تراویح اور دیگر عبادات کی تیاری کا موقع ملتا ہے۔رمضان جو اپنی برکتوں، رحمتوں اور عنایات ربانی کا موسم بہار ہے اس کی تیاری کا ماہِ شعبان سے شروع ہونا اس کی عظمت کو چار چاند لگا دیتاہے۔گویا شعبان کو رمضان کا ”مقدمہ“ کہنا چاہیے۔
ماہ شعبان کی فضیلت:
ماہِ شعبان عظمت والا مہینہ ہے ،کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں خصوصیت سے خیر و برکت کی دعا فرمائی ہے۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
کَانَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّى اللّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اِذَا دَخَلَ رَجَبُ قَالَ: اَللّهُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَ شَعْبَانَ وَ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ
Read more ...

چند احادیث مبارکہ کی ایمان افروز تشریح

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
خزائن السنن:
چند احادیث مبارکہ کی ایمان افروز تشریح
مفتی شبیر احمد حنفی
فرمان رسول صلی اللہ علیہ و سلم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ان کو سمجھنا، ان پر عمل کرنا اور دوسروں تک پہنچانا دین کی ایک عظیم خدمت بھی ہے اورعمل کا ایک بہترین باب بھی۔ عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم نے اپنے عالی ذوق پر کئی احادیث کی تشریح فرمائی ہے۔ ہم چند احادیث مع تشریح ہدیہ قارئین کرتے ہیں۔
حدیث نمبر1:
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیْمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ
(سننُ الترمذی،کتابُ الدعوات)
Read more ...

محدثین؛ فقہاء کو اپنے سے آگے رکھتے تھے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آثار التشریع:
محدثین؛ فقہاء کو اپنے سے آگے رکھتے تھے
علامہ خالد محمودمدظلہ
پی- ایچ- ڈی لندن
محدثین اپنے آپ کو حامل فقہ سمجھتے اور فقہاء کو اپنے سے آگے کے درجہ میں رکھتے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد۔
” رُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرُ فَقِيهٍ“
ہر وقت ان کے پیش نظر تھا کہ راوی حدیث ہونا اور بات ہے اور فقیہ ہونا اور بات ہے۔
[1]دیکھئے حضرت علامہ شعبی رحمہ اللہ م100ھ کس انکساری سے کہتے ہیں۔
اِنَّا لَسْنَا بِالْفُقَهَاءِ وَلٰكِنَّا سَمِعْنَا الْحَدِيْثَ فَرَوَيْنَاهُ الْفُقَهَاءَ
[تذکرۃ الحفاظ: ج1ص179اردو]
Read more ...

مدارس کے فضلاء سے چند گذارشات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">مدارس کے فضلاء سے چند گذارشات

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
مدارس کے تعلیمی سال کا اختتام ہے اور امتحانات بالکل قریب ہیں اس موقع پر فضلاء کرام کی خدمت میں چند گذارشات پیش کی جاتی ہیں۔ امید ہے ان پر ضرور غور و فکر فرمائیں گےخوب محنت اور لگن سے امتحانوں کی تیاری فرمائیں اللہ تعالی آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابیوں سے ہم کنار فرمائے۔
1: عقائد ومسائل اہل السنۃ والجماعۃ پر کاربند رہیں اور انہیں صدق دل سے اختیار فرمائیں۔
اس وقت پوری دنیا میں عموما اور ہمارے برصغیر پاک وہند میں خصوصاً؛ اباحت پسندی ، آزاد خیالی ، فکری یورش ، مغربی افکار ،ذہنی کج روی ،لبرل ازم ، سیکولر ازم اور بے دینی کا زور ہے ایسے پرآشوب دور میں جہاں عقائد میں خرابیاں پیدا کر دی گئی ہیں وہیں الحاد ورندقہ اور بدعت کا بھوت بھی منہ کھولے کئی سادہ لوح لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے
Read more ...

حدیث جبرائیل کی تشریح

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مجلس الشیخ:
حدیث جبرائیل کی تشریح
ترتیب و عنوانات: مفتی شبیر احمد حنفی
5 - اکتوبر2012ء بروز جمعہ حضرت الشیخ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے جامع مسجد87 جنوبی سرگودھا میں خطبہ جمعہ میں ’’حدیث جبرائیل‘‘ کی تشریح فرمائی۔اس خطبہ کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
الحمد للہ الذی وحدہ والصلوۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم﴿ وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۔﴾ عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال : بينا نحن عند رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم إذ طلع علينا رجل شديد بياض الثياب شديد سواد الشعر لا يرى عليه أثر السفر ولا يعرفه منا أحد حتى جلس إلى النبي صلى الله عليه وسلم فأسند ركبتيه إلى ركبتيه ووضع كفيه على فخذية وقال : يا محمد أخبرني عن الإسلام قال : " الإسلام : أن تشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله وتقيم الصلاة وتؤتي الزكاة وتصوم رمضان وتحج البيت إن استطعت إليه سبيلا " . قال : صدقت . فعجبنا له يسأله ويصدقه . الحدیث
جامع سورۃ اور جامع حدیث:
Read more ...