احناف ڈیجیٹل لائبریری

مکہ مکرمہ پہنچنا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مکہ مکرمہ پہنچنا
مکہ مکرمہ جب قریب آنے لگے تو ذوق وشوق سے تلبیہ پڑھیں، خدا تعالیٰ کے قرب اور اس عظیم الشان شہر کی عزت وعظمت کا دل میں استحضار کرتے ہوئے اس شہر میں داخل ہوں۔ اپنی متعینہ رہائش گا ہ پر سامان رکھیں۔ پھر وضو یا غسل کر کے مسجد حرام کی طرف روانہ ہوں۔
Read more ...

احرام کی پابندیاں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
احرام کی پابندیاں
ممنوع کام:
• سر یا چہرہ ڈھانپنا ( مرد سر اور چہرہ نہیں ڈھانپ سکتا البتہ خواتین سر ڈھانپیں اور چہرے کا پردہ اس طرح کریں کہ چہرے کو کپڑا نہ لگے)
• سلا ہوا کپڑا پہننا (مَردوں کے لیے)
• جسم یا احرام کی چادروں کو خوشبو لگانا
Read more ...

احرام کا مفہوم اور ابتداء

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
احرام کا مفہوم اور ابتداء
”احرام“ نام ہے حج وعمرہ کی نیت کرکے تلبیہ پڑھنے کا۔ لہٰذا جب نفل نماز سے فارغ ہو جائیں تو مرد حضرات سر ننگا کر لیں اور خواتین چہرے سے کپڑا ہٹا کر پردہ کر لیں۔ پردہ کرنے کے لیے نقاب والی ٹوپی پہن لیں۔ اب قبلہ رخ ہو کر اس طرح نیت کریں:
”اے اللہ! میں تیری رضا کےلیے عمرہ کرتا/کرتی ہوں، اسے میرے لیے آسان فرما اور اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرما!“
اس کے بعد مکمل تلبیہ تین بار درمیانی آواز سے پڑھیں:
Read more ...

احرام باندھیے اور تلبیہ پڑھیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
احرام باندھیے اور تلبیہ پڑھیے
ائیرپورٹ پر انٹر نیشنل لاؤنج میں وضو وغیرہ کا انتظام ہوتاہے۔ یہاں وضو کریں، خوشبو لگائیں اور احرام باندھ لیں۔ مرد اپنے سلے ہوئے کپڑے اتار لیں اور دو چادریں پہن لیں۔ ایک چادر بطور تہبند باندھیں اور دوسری چادر اوپر اوڑھ لیں کہ دونوں بازو ڈھک جائیں۔ مرد ایسی ہوائی چپل پہنیں جس سے پاؤں کی ابھری ہوئی درمیان والی ہڈی کھلی رہے۔ اگر مکروہ وقت نہ ہو تو سرڈھانک کر دو رکعت نماز نفل احرام کی نیت سے پڑھ لیں۔
Read more ...

ائیر پورٹ پر آمد

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ائیر پورٹ پر آمد
میقات سے گزرنے سے پہلے پہلے احرام باندھ لیں۔ ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لیے میقات آنے سے پہلے جہاز میں اعلان ہوتاہے کہ میقات آرہاہے، احرام باندھ لیں لیکن احتیاط اسی میں ہے کہ ائیر پورٹ پر ہی احرام باندھ لیا جائے تاکہ ایسا نہ ہو کہ میقات کے قریب پہنچ کر انسان سوجائے اور آنکھ نہ کھلے تو بغیر احرام کے میقات سے گزرنا پڑے، اس صورت میں دم لازم آئے گا۔
Read more ...

گھر سے روانگی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
گھر سے روانگی
ناخن تراشیں، غیر ضروری بال صاف کریں، مونچھیں کاٹیں، خط بنوائیں، اور غسل کرلیں تو بہتر ہے ورنہ صرف وضو کرلیں۔ جب گھر سے نکلنے لگیں اور مکروہ وقت نہ ہو تو دو رکعت نماز نفل پڑھیں اور سچی توبہ کریں۔ نیز سفر کی آسانی اور رضاء الٰہی کی دعاکریں اور گھر کے افراد اور حالات کو خداتعالیٰ کے سپرد کریں۔
Read more ...

روانگی سے قبل کرنے کے کام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
روانگی سے قبل کرنے کے کام
۱: سابقہ گناہوں سے تہہ دل سے توبہ کریں اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کریں۔
۲: فرائض وواجبات (مثلاً نماز، روزہ، زکوٰۃ، صدقۃ الفطر، قربانی، نذرومنت وغیرہ) جو ادا نہ کیے ہوں تو ان کی قضاء کریں، سب کی قضاء فی الوقت ممکن نہ ہو تو ان کی قضاء کا پختہ عزم کریں۔
Read more ...

حج وعمرہ کی بعض اصطلاحات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حج وعمرہ کی بعض اصطلاحات
حج کی تین اقسام:
1: حج افراد
میقات سے گزرتے وقت صرف حج کا احرام باندھا جائے اور 10 ذوالحجہ کو رمی کرنے کے بعد احرام کھول دیا جائے۔ ایسا حج کرنے والے کو ”مُفرِد“ کہتے ہیں۔ اس میں قربانی واجب نہیں بلکہ مستحب ہے۔
2: حج قِران
Read more ...

ترکِ حج پر وعید

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ترکِ حج پر وعید
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس شخص کےپاس سفر ِ حج کا ضروری سامان موجود ہو اور سواری بھی میسر ہو جو اسے بیت اللہ تک پہنچا دے اور یہ شخص پھر بھی حج نہ کرے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ یہودی ہو کر مرے یا نصرانی ہو کر، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: اللہ تعالیٰ کے لیے بیت اللہ کا حج ان لوگوں پر فرض ہے جو اس تک جانے کی طاقت رکھتےہوں۔ “
(سنن الترمذی: ج 1 ص 288 باب ماجاء فی التغلیظ فی ترک الحج)
Read more ...

حج وعمرہ کے فضائل وبرکات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حج وعمرہ کے فضائل وبرکات
1: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیاگیا کہ کون ساعمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا۔ سوال ہوا کہ پھر کون سا عمل؟ فرمایا: اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا۔ سوال ہوا کہ پھر کون سا عمل؟ فرمایا: حج مبرور ( یعنی اخلاص سے کیاہوا مقبول حج)
(صحیح البخاری: ج2 ص206 کتاب الحج. باب فضل الحج المبرور)
Read more ...