احناف ڈیجیٹل لائبریری

قسط--29 شوال کے چھ روزے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط-29 شوال کے چھ روزے
اللہ تعالی ایسی کریم ذات ہے کہ چھوٹے عمل کا بڑا اجر اور تھوڑے عمل کا زیادہ اجر عطا فرماتے ہیں ۔مہربانی کی انتہاء دیکھیے کہ ہمارے بعض ان اعمال کو بھی قبول فرمالیتے ہیں جن میں اخلاص کی جگہ کچھ ریاء کا کھوٹ شامل ہوتا ہے۔اس ذات نے خوشیوں بھری عید نصیب فرمائی جس پر اس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے،چونکہ روزے کے اجر اللہ کریم نے از خود اپنے ذمہ لیا ہے اس لیے ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ یہ عبادت پورا سال کرے۔ اللہ کریم کی شان کرم دیکھیے کہ رمضان کے بعد اگر کوئی شخص رم
Read more ...

قسط-28 - نماز عید کا طریقہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط-28 نماز عید کا طریقہ :
دو رکعت کی نیت باندھیں ،امام تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ کرثنا ءپڑھےگا ہمیں بھی تکبیر کہہ کر ہاتھ باندھ لینا ہے اس کے بعد تین زائد تكبيریں ہوں گی،اس کے بعد امام کے ساتھ پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے،دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے،تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھ لینا ہے،اس كے بعد امام قرات کرےگایعنی سورۃ فاتحہ اور کوئی سورۃ پڑھے گااور رکوع سجدہ کرکے پہلی رکعت مکمل ہوگی۔
دوسری رکعت کےلئے اٹھتے ہی امام پہلے قرات کرے گا یعنی سورۃ فاتحہ اور کوئی سورۃ ملائے گا اس کے بعدرکوع میں جانے سے پہلےتین زائد تكبيریں
Read more ...

قسط- 26-عید مبارک برموقع عید الفطر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط- 26 عید مبارک)برموقع عید الفطر(
اللہ تعالیٰ کی طرف سے عیدین کے دن اہل اسلام کے لیے بہت بڑی نعمت ہیں ، اللہ کریم ایسی خوشیاں ہمیں بار بار نصیب فرمائے، ہماری خوشیوں میں اپنے خوش ہونے کی خوشخبری کو بھی شامل حال فرمادے ۔
دیگر مذاہب کے مذہبی تہواروں سے یکسر الگ تھلگ اہل اسلام کی عید اپنے اندر اطاعت خداوندی ، اجتماعیت ، باہمی محبت، شکران نعمت،احساس ہمدردی، جذبہ ایثار اور بندہ نوازی و غریب پروری کے احساسات، مال و دولت کی حرص سے اجت
Read more ...

قسط-25 -جمعۃ الوداع اور قضائے عمری

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط-25 جمعۃ الوداع اور قضائے عمری
اللہ تعالیٰ ہم گناہ گاروں کا شمار اُن خوش قسمت لوگوں میں فرما دیں جن کی اس ماہِ مقدس میں مغفرت ہو جاتی ہے اور وہ جہنم سے آزاد ہو جاتے ہیں،سردار مہینے کا سردار دن یعنی رمضان المبارک کا جمعۃ المبارک(جمعۃ الوداع )آ چکاہے،اس عظیم الشان دن کو پورے ادب و احترام کے ساتھ عبادات میں گزاریں۔ جو مسنون اعمال جمعۃ المبارک میں ادا کیے جاتے ہیں ان کو پوری اطمینان قلبی سے مکمل کریں ، مزید یہ کہ اس دن صلوٰة التسبیح ، تلاوت قرآن ، ذکر اللہ ، درود پاک اورصدقہ و خیرات جیسے مبارک اعمال خوب خوب کریں۔
اس کے بعد اللہ کے حضور رو رو کر دعائیں کریں کہ یا اللہ ہمیں رمضان کے بابرکت ایام بالخصوص سید الایام( جمعۃ المبارک) کا دن بار بار نصیب فرما اور اگر
Read more ...

قسط-24 ماہِ مُقدس کا آخری عشرہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط-24 ماہِ مُقدس کا آخری عشرہ
اللہ تعالیٰ کا بحر رحمت جوش میں ہے ، گناہگاروں کو جہنم سے آزادی کے پروانےتھمائے جا رہے ہیں ، رمضان المبارک کے قدر دانوں کو اللہ کریم اپنی رضاء اور اپنی طرف سے جزا کی خوشخبریاں دے رہے ہیں۔رحمتیں، برکتیں اور مغفرتیں پہلے سے کئی گنا زیادہ تیز کر دی گئی ہیں۔ یوں سمجھیے کہ اللہ کریم کی طرف سےرحم و کرم ، لطف وعنایات ، فضل و احسان ، نوازشات و انعامات اور خصوصاً دوزخ سے نجات کی لوٹ سیل لگا دی گئی ہے ۔
سبحان اللہ!! کتنے مبارک لمحات ہیں! آئیے !ہم بھی اس برکت و رحمت ، بخشش و عطاء اور انعام و اعزاز کو حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔
Read more ...

قسط-23 عشرہ مغفرت اوراسبابِ مغفرت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط-23 عشرۂِ مغفرت اور اسبابِ مغفرت
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے” عشرۂِ رحمت“ مکمل ہونے والا ہے اور اس کے بعد اُس غفور ، غفّار اور ذومغفرۃ ذات کی طرف سے انعام کے طور پر” عشرۂِ مغفرت “ شروع ہونے والا ہے ، رمضان المبارک کے ان درمیانی دس دنوں میں اللہ کریم اپنے بندوں کی بڑے پیمانے پر مغفرت فرماتے ہیں ، دعا ہے کہ اللہ کریم ہمیں بھی اپنے مغفور بندوں میں شامل فرمائے۔ یوں تو اسباب مغفرت بہت زیادہ ہیں لیکن ہم ان میں سے
Read more ...

قسط-22 افطار پارٹیاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط-22 افطار پارٹیاں
اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لیے کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرانا بہت نیک عمل ہے، احادیث مبارکہ میں اس کے فضائل بکثرت موجود ہیں،لیکن افسوس کہ فیشن پرستی کے اس دور میں یہ نیکی بھی دوسری نیکیوں کی طرح محض فیشن کی حد تک محدود ہو گئی ہے،مفادات اور فخرومباہات کی دنیا میں عبادات اور طاعات کا دین گم ہوگیا ہے ۔یہ ہم سب کےلیے لمحہ فکریہ ہے ،اللہ تعالی ہمیں دنیاوی مفادات اور نام و نمود سے بالاتر ہوکر محض اپنی رضا کےلیے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
شریعت میں روزہ افطار کرانے پر کیا اجر و ثواب ملتا ہے ،
Read more ...

قسط-21 -استقبالِ رمضان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط-21 استقبالِ رمضان
اللہ کے فضل و کرم سے ہماری زندگیوں میں ایک بار پھر رمضان المبارک کا مہینہ آ رہا ہے ، اس ماہ میں اللہ کریم اپنے بندوں کو خوب نوازتے ہیں ،نیکیوں کا اجر وثواب اپنی شان کے مطابق بڑھا دیتے ہیں ، رزق میں وسعت پیدا فرماتے ہیں ، گناہگار وں کے گناہ معاف فرماتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مغفرت کا فیصلہ سنا کر اپنی رضا نصیب فرماتے ہیں ۔ لیکن اس کے لیے بنیادی شرط یہ ہے کہ ہم رمضان ایسے گزاریں جیسے اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے ہیں ۔آئیے ہم بھی اپنے اس مہمان مہی
Read more ...