ماہنامہ فقیہ

میری فَریاد

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
میری فَریاد
محمد یعقوب
آج مجھے فریاد کرنے دو، واویلا اور شکایت کرنے دو، چلانے اور آنسوبہانے دو، چیخنے دو کہ میری چیخوں کو پوری دنیا سنے کہ میں مظلوم ہوں۔ پُوری دنیا میں مظلوم کی آواز کو سُنا جاتا ہے۔
آج دنیا میں اظہار آزادی رائے کی بات کی جاتی ہے، مجھے بھی آزادی دی جائے کہ میں دنیا والوں کو بتا سکوں کہ میرے دشمن نے ازل سے میرے پیچھا کیا، میلوں پستی میں گرا یا اور برابر پیچھا کرتا رہا۔
کوئی تو بتائے کہ میں نے اس کا کیا بگاڑا؟
کون سی زیادتی کی؟
Read more ...

خیالِ رزق ہے رزّاق کاخیال نہیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خیالِ رزق ہے رزّاق کاخیال نہیں
جہانگیر حسن
اللہ رب العزت کے نام کو یا دکرو اور سب سے منہ موڑکر اُسی کےہو رہو۔ اللہ رب العزت کی ذات ہم مخلوقات کی سمجھ سےبالاترہے، بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اس کی ذات و صفات کا احاطہ محال ہے۔ ہم رات دن اللہ کی حمدوثنابیان کریں، اس کے باوجود ہم اللہ کی حمدوثنا کاحق ادا نہیں کرسکتے، کیونکہ ایک مخلوق میں یہ مجال کہاں؟چونکہ مخلوق فانی ہے اوراللہ کی ذات باقی، پھر ایک فانی شئ ایک باقی ذات کی حمد و ثناء کاحق کس طرح اداکرپائے؟یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نےخود اپنی حمدبیان کرتے ہوئےسورۂ فاتحہ میں ارشادفرماتا ہے:
Read more ...

سیدنا عثمان بن عفان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تیسرے خلیفہ.. چوتھے مسلمان
سیدنا عثمان بن عفان
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
تاریخ کے ترکش میں جھوٹ سے بجھے تیروں نے جن مقدس شخصیات کے کردار کو گھائل کرنے کی کوشش کی ہے ان میں ایک مظلومِ مدینہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بھی ہیں۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوہرے داماد ہونے کی وجہ سے” ذوالنورین“ کہلاتے ہیں ، ایسے ہی دوہری ہجرت (حبشہ اور مدینہ کی طرف ) کرنے کی وجہ سے ”ذوالہجرتین“بھی کہلاتے ہیں۔بعینہ اسی طرح دوہرے مظلوم بھی ہیں۔ ایک تو آپ رضی اللہ عنہ کو چالیس دن کے طویل محاصرے کے بعد دن دیہاڑے، قید و بند میں بھوکا پیاسا اور نہتا کر کے ظلماً شہید کر دیا گیا ،
Read more ...

دین اسلام کا خلاصہ……… خطبہ حجۃ الوداع

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
دین اسلام کا خلاصہ……… خطبہ حجۃ الوداع
اسلام کے دعوتی اسلوب، نظریاتی افکار، اخلاقی تعلیمات
انسانی حقوق اور معاشرتی نظام کا جامع دستور العمل
مولانا محمد الیاس گھمن
خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلان نبوت کو23سال پورے ہونے کو تھے، حج کامہینہ بالکل قریب آن پہنچا تھا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے 23سالہ دور رسالت کی ہمہ جہت تعلیمات کا خلاصہ پیش فرمانا چاہ رہے تھے، چنانچہ دین کی جامع ترین عبادت حج کا ارادہ کیا، اطرافِ مکہ میں آپ کی آمد کی اطلاع پہنچی، تمام قبیلوں کے سردار اور نمائندگان اپنے اپنے قبائل کے افراد کے ہمراہ اس عظیم اجتماع میں جمع ہونا شروع ہو گئے،
Read more ...

اسلامی تعزیرات … چند غلط فہمیوں کا ازالہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اسلامی تعزیرات … چند غلط فہمیوں کا ازالہ
مفتی محمد وقاص رفیع
مغربی مصنّفین اسلامی تعزیرات اور اسلامی سزاؤں(رجم ، قصاص اور ’’قطع ید‘‘وغیرہ )کا ببانگ دہل اورسر عام ٹھٹھا ، تمسخر اورمذاق اڑاتے ہیں اور انہیں دقیانوسی اور قدامت پسندی خیال کرتے ہیں۔ حالاں کہ اگراسلامی اور مغربی معاشرہ کا باہمی تقابل کرایا جائے تو جن اسلامی ممالک میں کسی نہ کسی درجہ میں بھی اسلامی قوانین نافذ ہیں وہاں پر اسلامی تعزیرات ٗ رجم ، قصاص اور ’’ قطع ید ‘‘ کے نفاذ کی وجہ سے بہ نسبت مغرب و یورپ کے زنا ، قتل ، اغواء اور غنڈہ گردی کی شرح میں کافی حد تک کمی ہے
Read more ...