بنات اہلسنت

رمضان اور سخاوت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رمضان اور سخاوت
مولانا محمد الیاس گھمن
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ وَكَانَ أَجْوَدُ مَا يَكُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ وَكَانَ يَلْقَاهُ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ الْقُرْآنَ فَلَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدُ بِالْخَيْرِ مِنْ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ•
(صحیح البخاری: ج1 ص3 باب كیف كان بدء الوحی الى رسول الله)
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جود و سخا میں تمام انسانوں سے بڑھ کر تھے، اور رمضان المبارک میں جبکہ جبریل علیہ السلام آپ کے پاس آتے تھے آپ کی سخاوت بہت ہی بڑھ جاتی تھی، جبریل علیہ السلام رمضان کی ہر رات میں آپ کے پاس آتے تھے، آپ سے قرآنِ کریم کا دور کرتے تھے،
Read more ...

قضائے عمری کا مسئلہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قضائے عمری کا مسئلہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
قرآن کریم کےپانچویں پارے میں سورۃنساء کی آیت نمبر 103میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔
إنَّ الصَّلـوۃَ کَانَتْ عَلَی الْمُوْمِنِیْنَ کِتَابًا مَّوْقُوْتًا
اللہ تعالی نے اہل ایمان پر نماز کو مقررہ اوقات میں فرض کیا ہے۔ اس لیے اپنے وقت پر نماز کو ادا کرنا ضروری ہے ، ہاں اگر کبھی کبھار کسی عذر ،بیماری یا کسی مجبوری کی وجہ سے نماز وقت میں ادا نہ کر سکیں تو شریعت نے اس عبادت کی اہمیت کے پیش نظر اسے بعد میں ادا کرنے کا سختی سے حکم دیا ہے۔
آج کل تساہل پسندی کا زمانہ ہے ، اول تو بہت سے مسلمان نماز ادا ہی نہیں کرتے ، اگر کبھی پڑھ بھی لیں تو شرائط و آداب کا بالکل خیال نہیں کرتے اور خشوع خضوع سے خالی نماز محض اٹھک بیٹھک کا نمونہ پیش کرتی ہے
Read more ...

سجدہ تلاوت کے مسائل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سجدہ تلاوت کے مسائل
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
قرآن منبع ہدایت ہے ، جب اس کی تلاوت تمام آداب ، شرائط اور اس کے حقوق ادا کر کے نہایت غور و خوض سے کی جائے تو اللہ تعالی ہدایت عطا فرماتے ہیں اورعلم و حکمت کے دریا بہا دیتے ہیں۔ قرآن کریم کی تلاوت کے احکام میں سے ایک حکم سجدہ تلاوت بھی ہے کہ بعض متعین آیات کریمہ کی تلاوت کرنے اور سننے کے بعد سجدہ کرنا واجب ہوتا ہے۔
سجدہ تلاوت کا طریقہ :
مسئلہ1: سجدہ تلاوت کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ اللہ اکبر کہہ کر سجدہ میں چلا جائے اور اللہ اکبر کہتے وقت ہاتھ نہ اٹھائے ، سجدہ میں کم از کم تین بار سبحان ربی الاعلیٰ کہہ کر اللہ اکبر کہتے ہوئے سر اٹھا لے۔ بس سجدہ تلاوت ادا ہوگیا۔
Read more ...

لیلۃ القدر …فضائل و مسائل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لیلۃ القدر …فضائل و مسائل
……متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
من قام لیلۃ القدر ایمانا واحتسابا غفر لہ ماتقدم من ذنبہ۔
)صحیح بخاری ج1ص270باب فضل لیلۃ القدر (
جس شخص نے ایمان کی حالت میں خلوص نیت سے لیلۃ القدر میں عبادت کی تو اللہ تعالیٰ اس کے گذشتہ گناہوں کو معاف فرمادیتے ہیں۔
لیکن اس فضیلت کے حصول کے لیے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم نے 2 شرطیں ذکر کی ہیں :
Read more ...

خواتین کا اعتکاف

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خواتین کا اعتکاف
……متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
بعض لوگ دینی معاملات میں مرد وعورت کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے اور مرد وعورت کو مساجد،عیدگاہوں اور اعتکاف میں اکٹھا کردیا۔انگریز نے دنیاوی لبادہ اوڑھ کر مرد وعورت میں تفریق کو ختم کیا اور غیرمقلدین نے دینی لبادہ اوڑھ کر مردو عورت کے درمیان تفریق کو ختم کردیا۔
حالانکہ مرد وعورت کے طریقہ عبادت میں فرق کا ہونا عقل و نقل دونوں کا تقاضا ہے۔
عبادات دو طرح کی ہیں:
Read more ...