ماہنامہ فقیہ

عباداتِ رمضان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عباداتِ رمضان
……متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
رمضان المبارک کو دیگر تمام مہینوں پر فضیلت حاصل ہے۔ اس مہینہ میں اللہ رب العزت کی رحمتوں، عنایات اور کرم نوازیوں کی عجیب شان ہوتی ہے۔ انہی برکات کا یہ ثمرہ ہے کہ اس میں ایک نفل کاثواب فرض کے برابر اورایک فرض کاثواب ستر فرائض کے برابرکردیاجاتاہے۔
(مشکوۃ المصابیح: ج1، ص173 کتاب الصوم- الفصل الاول)
اس مہینہ میں عبادات و ریاضات کا عالم کیسا ہونا چاہیے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی اس حدیث پر نظر ڈالیے، فرماتی ہیں:
كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ شَدَّ مِئْزَرَهُ ، ثُمَّ لَمْ يَأْتِ فِرَاشَهُ حَتّٰى يَنْسَلِخَ •
(شعب الایمان للبیہقی: ج3ص310فضائل شہر رمضان)
Read more ...

کلمہ توحید

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کلمۂِتوحید
عبدالرؤف حنفی
الحمدللہ میں صفت خالقیت ہے کہ جب تمام چیزوں کا خالق اور زمین و آسمان کا اور جو چیزیں زمین و آسمان میں ہیں ان کا پیدا کرنے والا اللہ ہے تو وہی ایک ہی عبادت کے لائق ہے وہی معبود و مسجود و مطلوب حقیقی ہے اسی کو ہی ضروریات و حاجات و اغراض و مقاصد اور اپنی تمناؤں میں مرکز بنائیں جو غیروں کو پکارتا ہے ان کے در پر سر جھکاتا ہے اس میں توحید نہیں ہے۔
ہے ذات واحد عبادت کے لائق

زبان اور دل کی شہادت کے لائق

اسی کے ہیں فرماں اطاعت کے
Read more ...

سیلاب متاثرین کی امداد……اخلاقی فریضہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">سیلاب متاثرین کی امداد……اخلاقی فریضہ

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اسلام ہمدردی والا دین ہے۔ اخوت ، ایثار ، پیار و محبت اور خیر خواہی والا مذہب ہے۔ ایک مسلمان کا دل صرف اپنے لیے ہی نہیں بلکہ ساری انسانیت کے لیے تڑپنا چاہیے۔ ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ تمام انسانوں کی آخرت اور دنیا دونوں سنور جائیں۔
بالخصوص مشکل حالات میں تو ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ اس کی عملی مشق کرنی چاہیے کیونکہ قرآن کریم میں ہے کہ جس نے ایک انسان کو بچایا گویا اس سے پوری انسانیت کو بچایا۔ ان دنوں اہلیان پاکستان ایک بہت بڑی مشکل سیلاب سے دوچار ہیں بعض علاقے تیز بارشوں ، ندی نالوں میں طغیانی ، طوفانوں اور سیلاب کی زد میں آ کر ختم ہو چکے ہیں۔ بچے ،بوڑھے ، خواتین اور جوان سیلاب کی موج بلا کا لقمہ بن چکے ہیں۔
لوگوں کے مکان ، دکانیں ، غلہ ، اناج ، کھیت ،مال مویشی اور ضروریات زندگی پانی بہا کر لے گیا ہے۔ کئی ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مرکز اہل السنت والجماعت)خانقاہ اشرفیہ اختریہ ( میں7 مئی 2015ء بعد نماز مغرب تزکیہ نفس اور اصلاح باطن پر بیان ہوا۔

9مئی تا 13مئی مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا شعبہ تخصص اور شعبہ کتب غیر وفاقی طلباء کرام کا امتحان ہوا۔

14 مئی کو سالانہ امتحانات کا نتیجہ ہوا جس میں تمام طلباء کامیاب رہے۔ پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعام سے نوازا گیا۔ مزید پورے سال میں حاضر باش طلباء )جن کی غیر حاضری / رخصت/بیماری وغیرہ بھی نہیں( کو بھی خصوصی انعام
Read more ...

نماز عید

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

div class="mainheading">نماز عید

……متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی نماز دو رکعت ہے جوچھ زائد تکبیروں کے ساتھ ادا کی جاتی ہے۔پہلی رکعت میں ثناء کے بعد قرأت سے پہلے تین زائد تکبیریں کہی جاتی ہیں اور دوسری رکعت میں قرأت کے بعد تین زائد تکبیریں کہہ کررکوع کی تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے جاتے ہیں۔پہلی رکعت میں تین زائد تکبیرات چونکہ تکبیرِ تحریمہ کہہ کر ثناء کے متصل بعد کہی جاتی ہیں اور دوسری رکعت میں یہ تکبیرات کہہ کر متصل رکوع کی تکبیر کہی جاتی ہے، اس لیے اس اتصال کی وجہ سے پہلی رکعت میں تکبیرِ تحریمہ کے ساتھ مل کریہ تکبیرات چار ہوتی ہیں اور دوسری رکعت میں رکوع کی تکبیر سے مل کر چار۔گویا ہر رکعت میں چار تکبیرات شمار ہوں گی۔بعض روایات میں پہلی رکعت میں تکبیرِ تحریمہ، تین
Read more ...