بنات اہلسنت

کیا آپ نے سورۃ فاتحہ پڑھی ہے ؟

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کیا آپ نے سورۃ فاتحہ پڑھی ہے ؟
……عقیل احمد
کیا تم نے سورہ فاتحہ پڑھی ہے؟ ایک بزرگ نے اس سے پوچھا۔
” ہاں ہاں ! کیوں نہیں! ہر روز نماز میں پڑھتا ہوں؟“ اس نے تعجب سے جواب دیا۔
” اچھا ذرا پہلی آیت پڑھ کر سناؤ۔“ بزر گ نے کہا۔
”الحمد للہ رب العالمین۔
Read more ...

عصر ِحاضر اور دینی تعلیم

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
عصر ِحاضر اور دینی تعلیم
……بنت منظور احمد، لودھراں
دورِ حا ضر میں انگریزی تعلیم کو بہت اہمیت دی جاتی ہے لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم مسلمان ہیں اور اسی حیثیت سے علم دین سیکھنا ہمارے لیے اہم فریضہ ہے دورجدیدمیں انگلش تعلیم حاصل کرنے والے کو کہاجاتاہے کہ یہ اعلیٰ معیار کے لوگ ہیں۔ بڑے ہی افسوس اور ندامت کی بات ہیں کہ ہم مسلمانوں میں مغربی تہذیب بلند ہوتی جاری ہے اور ہم بالکل بے خبر اس میں رواں دواں ہیں جبکہ ایمان کا معیار تو تقویٰ ہے آج کل معیار کا مطلب ہی بدل گیاپہلے جاہل اس انسان کو کہا جاتا تھا جس میں علم دین کی سوچ سمجھ نہیں ہوتی تھی لیکن اب ایسےشخص کو جاہل کہا جاتا ہے جس میں انگلش لٹریچر کا رنگ نہ چڑھا ہو اور جو مغربی تہذیب کے خلاف ہو۔دورِ جدید میں فیشن بھی معیا ر کا حصہ بن گیا ہے جبکہ دینی تعلیم و تربیت میں فیشن بے حیائی اور فحش کے جمع ہونے کا نام ہے۔ دورِ حاضر کا نوجوان طبقہ بہت ذہین اور فیصلہ کن صلاحیت رکھنے والا ہیں لیکن ان کو جیسی تعلیم و تربیت ملے گی وہ اسی طرف عروج حاصل کریں گے۔
Read more ...

استحکامِ پاکستان میں مدارس کا کردار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
استحکامِ پاکستان میں مدارس کا کردار
……محمد طیب گجر ، ٹوبہ
آج کل پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاپر لکھااور کہاجارہاہے کہ مدارس دہشت گردی اور فرقہ واریت کی تعلیم دے رہے ہیں۔ دہشت گردی کی بُو مدارس سے آرہی ہے برائی کی جڑیں مدارس میں ہیں یہ اور اس طرح کے دیگر حقائق سے بر عکس جملے نشتر بن کر اہل مدارس کے دلوں کوچھلنی کر رہے ہیں۔ یہ حقیقت روزِروشن کی طرح دنیاپر عیاں ہے کہ وطن عزیزپاکستان میں سینکڑوں نہیں ہزاروں مدارس اور ان میں پڑھنے والے لاکھوں طلباء مذہبی، سیاسی ،تاریخی اور تہذیبی حوالے سے پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ مدارس ہی ہیں جنہیں بلا مبالغہ پاکستان کی سب سے بڑی غیر سرکاری تعلیمی این جی او ہونے کا اعزازحاصل ہے۔
Read more ...

موبائل سگنلز کا جال

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
موبائل سگنلز کا جال
……ناصر محمود
میں کافی دیر شہد ڈھونڈتا رہا۔خالص شہد،پھر مجھے اندازا ہوا کہ خالص شہد ناپید ہوتا جا رہا ہے۔تو میں شہد کی مکھی کی طرف آیا۔اس آیت میں ٹھوس شے وہی تھی۔مجھے اس دوران ایک دلچسپ ریسرچ ملی۔گو کہ کچھ لوگ اس تحقیق کو نہیں مانتے۔اور وہ کہتے ہیں کہ شہد کی کمی کی وجہ biopestidesکا بے دریغ استعمال ہے۔لیکن میں اس تحقیق کو مان سکتا ہوں۔کیونکہ مجھے اس آیت میں اور اس میں لنک نظر آتا ہے۔کہنے کے ساتھ اس نےاپنا موبائل اٹھایا اور اس کی تاریک اسکرین کمرے میں دکھائی دی۔شہد کیوں ناپید ہوتا جا رہا ہے،اس کی وجہ ہے یہ چیز۔نہیں،بلکہ اس کے گرد چکراتا ،ان دیکھا موبائل سگنل۔"یہ موبائل سگنل بہت عجیب چیز ہے۔
آپ دنیا کے کسی کی کونے میں ہوں۔کوئی آپ کو فون کرےتو یہ آپ کو ڈھونڈ لیتا ہے۔عین آپ کے کان کے قریب آبجتا ہے۔آپ سب کو معلوم ہے کہ جگہ جگہ اونچے ٹاورز لگے ہوتے ہیں۔
Read more ...

اخوَّت و ایثار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اخوَّت و ایثار
……عبداللہ فاروق
’’مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں‘‘یہ فلسفہ؛ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے محض بتایا ہی نہیں بلکہ عمل کر کے دنیا کو دکھایا بھی ہے۔ اور ہجرت کے بعد تمام مسلمانوں میں مساوات قائم کی ایک دوسرے کا بھائی بنایا تا کہ ایک مسلمان مشکل میں دوسرے مسلمان بھائی کی مدد کرے۔ یہ ہے اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم۔
کل رات میں نے ایک ایکسیڈنٹ کی ویڈیو دیکھی جس میں بائک کے دو حادثے دکھائے گئے تھے ایک میں حادثے کے بعد لڑکے کی ہاتھ کی ہڈی نظر آ رہی تھی اور ایک اور حادثے میں پاؤں کٹ گیا تھا اور وہ لوگوں کو مدد کے لئے بلا رہا تھا میں نے دیکھا سب لوگ وہاں کھڑے ویڈیو بنا رہے ہیں ،کوئی تصاویر بنا رہا ہے لیکن اُن زخمیوں کو اُٹھا کر ہسپتال وغیرہ پہنچانے کے لئے کوئی نہیں آیا۔ سب دور سے کھڑے تماشا دیکھ رہے تھے اور یہ پہلا موقع نہیں ہے اکثر میں نے دیکھا ہے لوگ صرف تماشا دیکھتے ہیں
Read more ...