بنات اہلسنت

کوئی نہیں سُنتا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کوئی نہیں سُنتا
شاہد حسین
کیا بات ہے آج بہت خاموش ہو!!“
”تو کیا کروں؟…. کوئی سنتا جو نہیں!“
”کون نہیں سنتا…. میں ہوں ناں“
”تمہیں سنانے کا کیا فائدہ …. جسے سننا چاہیے وہ تو سنتا نہیں۔“
”کسے سننا چاہیے …. کیا سننا چاہیے، کچھ بتاؤ گے بھی یا پہیلیاں ہی بوجھواتے رہو گے۔“”صبح سے چیخ رہا ہوں کہ بیگم ایک کپ گرم چائے پلا دو مگر مجال ہے جو ان کے کانوں میں جوں تک بھی رینگی ہو۔ ایسا لگتا ہے جیسے میں
Read more ...

تنخواہ کو مہینے کی آخری تاریخ تک بچانے کا نسخہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تنخواہ کو مہینے کی آخری تاریخ تک بچانے کا نسخہ
)عربی سے ترجمہ شدہ(
اقتباس : مولانا بشیر احمد قاسمی
یہ واقعہ ایک سعودی نوجوان کا ہے،یہ اپنی زندگی سے مطمئن نہیں تها،اس کی تنخواہ صرف چار ہزار ریال تهی،شادی شدہ ہونے کیوجہ سے اس کے اخراجات اس کی تنخواہ سے کہیں زیادہ تهے،مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی اس کی تنخواہ ختم ہو جاتی اور اسے قرض لینا پڑتا، یوں وہ آہستہ آہستہ قرضوں کی دلدل میں ڈوبتا جارہا تها ،اور اس کا یقین بنتا جا رہا تها کہ اب اس کی زندگی اسی حال میں ہی گزرے گی، باوجودیکہ اس کی بیوی اسکے مادی حالت کا خیال کرتی ،لیکن قرضوں کے بوجھ میں تو سانس لینا بهی دشوار ہوتا ہے۔
ایک دن وہ اپنے دوستوں میں مجلس میں گیا ،وہاں اس دن ایک ایسا دوست بهی موجود تها جو صاحب رائے آدمی تها اور اس نوجوان کا کہنا تها کہ میں اپنے اس دوست کے مشوروں کو قدر کی نگاہ سے دیکهتا تها،کہنے لگا
Read more ...

اچھی تعلیم و تربیت کے آثار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اچھی تعلیم و تربیت کے آثار
فاروق اعظم ، حاصل پور
اگر انسان کی صحیح تربیت کی جائے‘ مناسب تعلیم اور اخلاق حسنہ کے زیور سے اسے آراستہ کیا جائے تو وہ گلدستہ کائنات کا ایک حسین پھول بن جاتا ہے اور ایک مشفق باپ یا ماں ‘ پُر محبت اور باوفا شوہر یا بیوی‘ فرمانبردار اولاد‘ پُر خلوص دوست‘ محب وطن اور اچھے انسان کا بہترین نمونہ بن جاتا ہے۔
لیکن اگر بد قسمتی سے انسان اچھی تعلیم و تربیت سے محروم ہو جائے‘ جہالت کے گہرے سائے اس کے دل و دماغ کو ڈھانپ لیں تو وہ ایک پیکر وحشت ‘ نمونہ ظلمت اور مجسمہ عبرت بن جاتا ہے۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے والدین کو اولاد کی تربیت کی طرف خصوصی طور پر متوجہ کرتے ہوئے فرمایا ”
Read more ...

والدین کا مقام و مرتبہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
والدین کا مقام و مرتبہ
مولانا محمد اختر حنفی
والدین ہمارے محسن ہیں اورمحسن کی شکر گذاری اور احسان مندی شرافت کا اولین تقاضا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ظاہری وجود کا سبب والدین ہیں ہم انہی تربیت ، نگہداشت اور نگرانی میں پلتے بڑھتے اور شعور کی منازل تک پہنچتے ہیں اور وہ جس غیر معمولی قربانی اور انتہائی شفقت سے ہماری سرپرستی کرتے ہیں اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہمارا سینہ ان کی عقیدت ،احسان مندی اور عظمت ومحبت سے سر شار ہو اور ہمارے دل کا ریشہ ریشہ ان کا شکر گذار ہو۔
یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنی شکر گذاری کے ساتھ ساتھ ان کی شکر گذاری کی بھی تاکید فرمائی ہے۔ ہم نے وصیت کی کہ میرا شکر ادا کرو اور ماں باپ کے شکر گذار بنو۔ سب سے پہلے شکر کا حق اللہ تعالی کا ہے جس نے وجود بخشا اس کے بعد ماں باپ کا جنہوں نے پرورش کے لیے مصیبتیں جھیلیں ہیں
Read more ...

عفو ودر گزر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عفو ودر گزر
عبدالعزیز
دشمن سے انتقام لینا فطرت انسانی کا خاصہ ہے، لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف یہ کہ دشمنوں سے انتقام کے قائل نہیں تھے بلکہ ہر موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بدترین دشمنوں سے حسن سلوک برتااور ان کے ساتھ ہر ممکن مہربانی سے پیش آئے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ جو کوئی مجھ پر ظلم کرے، میں اس کو قدرتِ انتقام کے باوجود معاف کردوں۔ جو مجھ سے قطع کرے میں اس کو ملاؤں۔ جو مجھے محروم رکھے، میں اس کو عطا کروں۔ غضب اور خوشنودی، دونوں حالتوں میں حق گوئی کو شیوہ بناؤں‘‘۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی اس کا مظہر رہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ دشمنوں کے حق میں دعا کرتے رہتے تھے،
Read more ...