ماہنامہ فقیہ

حبرالامۃ سیدنا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تذکرۃ الفقہاء
حبرالامۃ سیدنا حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما
مولانا محمد عاطف معاویہ حفظہ اللہ
نام ونسب:
عبداللہ بن عباس بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف القرشی الہاشمی۔آپ رضی اللہ عنہما حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں۔
(الاصابہ ج2ص1074رقم4783،اسد الغابہ ج3ص96رقم3038)
ولادت:
ہجرت سے تین سال قبل (جس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم شعب ابی طالب میں تھے)حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی ولادت باسعادت ہوئی۔
(الاستیعاب ص465،466رقم1610)
علمی ذوق:
آپ بچپن ہی سے علمی ذوق رکھنے والے تھے۔ آپ اکثر اوقات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں اپنی خالہ سیدہ میمونہ بنت ابی حارث رضی اللہ عنہا کے پاس رہتے
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
قسط نمبر:5
نماز اہل السنت والجماعت
مولانا محمد الیاس گھمن
شروع نماز میں رفع یدین کرنا
:1 عَنِ ابْنِ عُمَرَوَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ تُرْفَعُ الْاَیْدِیْ فِیْ سَبْعِ مَوَاطِنَ …فِیْ اِفْتِتَاحِ الصَّلٰوۃِ۔
(شرح معانی الٓاثار ج1 ص416 باب رفع الیدین عند رویت البیت )
ترجمہ:
حضرت ابن عمراور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سات مقامات پر ہاتھوں کو اٹھایا جاتا ہے (ان میں سے ایک) شروع نماز میں۔ ( یعنی تکبیر تحریمہ کے وقت)
:2 عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ رَاَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِیْنَ افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ
(سنن ابی داؤد ج1 ص112 باب تفریع استفتاح الصلوۃ )
ترجمہ :
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب نماز شروع کی تورفع یدین کیا۔
رفع یدین کی کیفیت:
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَاکَبَّرَ لِلصَّلٰوۃِ نَشَرَاَصَابِعَہٗ۔
Read more ...

خوراک کا اثر

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

خوراک کا اثر

مولانا محمد رضوان عزیز حفظہ اللہ
علامہ کمال الدین دمیری رحمۃ اللہ نے جانوروں کے بارے میں ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام " حیات الحیوان " ہے۔یہ کتاب جانوروں کی عادات و خواص پر معلومات کا انسائیکلو پیڈیا ہے۔ اس میں مختلف جانوروں کے گوشت ، ان کا دودھ یا انڈے استعمال کرنے کے مختلف فوائد لکھے ہیں۔ مثلاً بطخ کا گوشت کھانے سے آدمی موٹا ہو جاتا ہے۔ ( ج:1، ص: 284 اردو) شیر کا گوشت کھانا فالج کےلئے مفید ہے (ج:1،ص:65) بھینس کا گوشت کھانے سے جوئیں پیدا ہو جاتی ہے
( ج:1 ص:481)
یہ تو خیر بطور نمو نہ کے پیش کیے ہیں، اب ہم اصل مسئلہ کی طرف آتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نےحلت و حرمت کے احکامات بیان فرمائے ہیں، ان میں جانوروں کی نفاست کے ساتھ ساتھ ان کے گوشت کے طبی خواص کو بھی پیش ِنظر رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: Īحُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ Ĩ
(سورۃ المائدہ:3)
تم پرمردار جانور ار خون اور سوَر کا گوشت اور وہ جانور حرام کر دیا گیا ہے جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو۔
Read more ...

تجارت اور سود میں فرق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 5
تجارت اور سود میں فرق
مفتی رئیس احمد
شریعہ ایڈوائزر حلال ریسرچ کونسل
سود کے مال کی بے برکتی :
سود خور کا مال اگرچہ بڑھتا ہوا نظر آتا ہے مگر وہ بڑھنا ایسا ہے جیسے کسی انسان کا بدن ورم سے بڑھ جائے ورم کی زیادتی بھی تو بدن کی زیادتی ہے مگر کوئی سمجھدار انسان اس زیادتی کو پسند نہیں کر سکتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ زیادتی موت کا پیغام ہے اسی طرح سود خور کا مال کتنا ہی بڑھ جائے مگر مال کے فوائد وثمرات یعنی راحت وعزت سے ہمیشہ محروم رہتا ہے
سود خوروں کی ظاہر ی خوشحالی دھوکہ ہے
Read more ...

فقہ کی تدوین

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

div class="mainheading">فقہ کی تدوین

مولانا غوث الدین حقانی
فقہاء نے فقہ کی تدوین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےفرمایا
"الفقہ زرعۃا بن مسعود و علقمہ حصادہ ثم ابراہیم داس نعمان طاحنہ یعقوب عاجنہ و محمد خابز والا کل الناس "
ترجمہ : حضرت ابن مسعو د ر ضی اللہ عنہ نے فقہ کا کھیت بو یا۔ حضرت علقمہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو سیراب کیا
Read more ...